جنوبی افریقہ کی کپتان نے بنایا ونڈے میں سب سے زیادہ رن کا ریکارڈ

تاثیر،۱۴       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،14اپریل:کمبرلے میں 13اپریل کو جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ کھیلا گیا، جس میں میز بان ٹیم نے کپتان لارا وولوارٹ اور مریجانے کیپ کی بہترین اننگ کی بدولت سات وکٹ سے زبر دست جیت درج کی ۔ وولوارٹ نے اپنی سنچری اننگ کے دوران ایک بڑی کامیابی اپنے نام کی اور وہ اب جنوبی افریقہ کے لئے ون ڈے میں سب سے زیادہ رن بنانے والی خاتو کھلاڑی بلے باز بن گئی ہی ۔ انہوں نے اس معاملے میں میگننگ ڈو پری کو پیچھے چھوڑا ، جو ریٹائرمنٹ لے چکی ہیں۔لارا وولوارٹ نے سری لنگا کے خلاف مقابلے میں 141گیندوں میں 110رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی اور صرف 94میچوں میں جنوبی افریقہ کے لئے سب سے زیادہ رنوں کی حصولیابی حاصل کی۔ ان کے نام 45.90کی اوسط سے3764رن درج ہو گئے ہیں۔وہیں مگنن ڈو پری نے 154میچوں میں32.98 کی اوسط سے 3760رن بنائے تھے۔ اس دوران انہوں نے دو سنچری اننگ کھیلی تھیں۔جنوبی افریقہ کے لئے سب سے زیادہ ون ڈے رن بنانے کے معاملے میں تیسرے مقام پر سابق کھلاڑی لجیل لی ہیں۔ لیجیل ن 100میچوں میں 36.42کی اوسط سے 3315رن بنائے ہیں ، چوتھے مقام پر مریجانے کیپ ہیں ، جن کے نام 142میچوں میں33.85کی اوسط سے 2878رن درج ہیں۔غور طلب ہو کہ لارا وولوارٹ نے 2016میں اپنے بین الاقوامی کریئر کی شروعات ون ڈے فارمیٹ کے ذریعہ سے ہی کی تھی اور اس کے بعد اپنی ٹیم کے لئے تمام فارمٹ میں اہم کھلاڑی بن کر ابھریں۔ وہیں پچھے سال انہیں تمام فارمٹ کا کپتان بھی بنا دیا گیا تھا۔ کپتان بننے کے باوجود وولوارٹ کے مظاہرہ یں کمی نہیں آئی اور وہ بہتر ہی کرتی جا رہی ہیں۔ اس سال ان کی سب سے بڑا چیلنج بنگلہ دیش میں ہونے والا خواتین ٹی20ورلڈ کپ ہوگا۔