بی جے پی ملک میں جمہوریت کو ختم کر دے گی: ملکارجن کھرگے

تاثیر،۱۵       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ناگپور،15 اپریل:ملک میں لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے 23 لیڈر اس وقت تک بدعنوان تھے جب تک وہ ہمارے ساتھ تھے لیکن بی جے پی نے اب انہیں اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے۔ مودی نے ان 23 لوگوںکو دھمکی دے کر اپنی پارٹی میں لے لیا۔ جو کرپٹ اور چور تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں آپ چور کہتے تھے آج آپ نے انہیں اپنی گود میں رکھا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بڑی لانڈری ہے جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کرپٹ لیڈروں کو دھو کر صاف کرتی ہے اور اپنی پارٹی میں شامل کرلیتی ہے۔