تاثیر،۱۵ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
اوٹاوا،15 اپریل: کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔وینکوور پولیس نے بتایا، ’’لوگوں نے گولیوں کی آوازیں سننے کی اطلاع کے بعد افسران کو ایسٹ 55 ویں ایونیو اور مین اسٹریٹ پر بلایا۔ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔‘‘ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔دریں اثنا، کانگریس کی طلباء تنظیم این ایس یو آئی کے سربراہ ورون چودھری نے وزارت خارجہ کو کر کے طالب علم کے اہل خانہ کی مدد کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے پوسٹ کیا، ’’کینیڈا کے وینکوور میں ایک ہندوستانی طالب علم چراغ انٹیل کے قتل کے حوالے سے فوری نوٹس لیں۔ ہم وزارت خارجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحقیقات کی پیشرفت پر گہری نظر رکھے تاکہ انصاف کی جلد فراہمی ہو۔‘‘انہوں نے وزارت سے اس مشکل وقت میں متوفی کے اہل خانہ کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چراغ کا خاندان اس کی لاش واپس لانے کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے رقم اکٹھا کر رہا ہے۔

