متھلا انسٹیٹیوٹ کے انتظامات کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی : اشرف

 

 دربھنگہ(فضا امام) 18 اپریل:-الحمدللہ ہمارا دربھنگہ تعلیم کی دنیا میں کافی اگے نکل رہا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ گلی گلی میں کوچنگ اسٹیٹیوٹ’ اسکول کھولے جا رہے ہیں – اس کے علاوہ کئی کالجز اور یونیورسٹیاں بھی دربھنگہ ضلع میں چل رہا ہے- بہار کا بہترین میڈیکل کالج کے ساتھ ساتھ نرسنگ ‘ پیرامیڈیکل اور فارمیسی کالج بھی کام کرنے لگا ہے- جس کی وجہ سے قوم و سماج کے غریب و نادار طلبہ و طالبات بھی اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کر کے سماج و خاندان کا نام روشن کر رہے ہیں- یہ بات محمد اشرف اور گڈو بابو نے آج متھلا اسٹیٹیوٹ اور ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس میں ڈاکٹر احمد نسیم ارزو و سجاد احمد صاحب سے خصوصی ملاقات کے دوران کہی- اس موقع پہ ڈاکٹر ارزو نے یہاں کی پڑھائی کلاس لیب بالخصوص بچوں کے مستقبل پہ لمبی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج 100 سے زیادہ بچے بہار کے مختلف ہاسپٹل میں کام کر رہے ہیں وہیں 2021 بیچ کے بچے انے والے تین مہینے کے بعد انشاء اللہ نوکری کرنے کے لیے میدان میں نکل جائیں گے- اس موقع پہ ڈائریکٹر شاہد اطہر ایڈوکیٹ’ سینٹر ہیڈ تنویر امام کے علاوہ استاد و اسٹاف موجود تھے-