تاثیر،۱۶ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
انڈیا اتحاد ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کرے گا – ابو دوجانہ
سیتامڈھی(مظفر عالم)
سابق وزیر اعلیٰ بہار تیجسوی یادو نے سیتامڈھی پارلیمانی حلقہ سے اپنے امیدوار ڈاکٹر ارجن رائے کی حمایت میں چوتھی انتخابی ریلی کو سرسنڈ میں خطاب کیا ،انہوں نے اپنی تقریر میں ریاستی حکومت پر نہ کے برابر جبکہ مرکزی حکومت پر پوری طرح حملہ آور رہے، انہوں نے وزیراعظم کو ہر محاذ پر ناکام اور دنیاں کا سب سے جھوٹا وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں انہوں نے صرف ہندو مسلم کرکے ملک کو برباد کرکے رکھ دیا ،لوگوں کو پندرہ لاکھ روپے دینے ،اچھے دن کا خواب دیکھا کر عوام کو بےوقوف بنایا جس کا نتیجہ ہے کہ ملک میں پچیس کروڑ سے زیادہ نوجوان بےروزگار بیٹھے ہوئے ہیں ،کل کارخانے بند ہو گیے اور مہنگائی نے عام لوگوں کی جینا مشکل کر دیا ہے لیکن اب مرکزی حکومت اور وزیر اعظم کی کارکردگی سے سارا ملک واقف ہو گیا ہے ،بار بار انکے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرے گا اور اس بار مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے جس کے ہم مضبوط حصے دار ہونگے ،جیسے ہی ہماری حکومت مرکز میں بنے گی سب سے پہلے ہم آئندہ پندرہ اگست تک ملک کے ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکری دینے جا رہے ہیں اس کے ساتھ ہی عوامی مفاد کے کئی منصوبوں پر عمل کیا جائے گا ،ہر کنبہ کے ایک خاتون کو سال میں ایک لاکھ روپے یعنی ہر مہینے 8335 روپے ملے گا ،آج جو گیس کی قیمت ایک ہزار سے زائد ہے اسے عوام کو پانچ سو روپے میں دیا جائے گا ساتھ ہی بہار میں ہماری حکومت بنتے ہی ہر گھر کو دو سو یونیٹ مفت بجلی دی جائے گی ،آج جو لوگوں کو پانچ کیلوں اناج مفت مل رہا ہے اسے ہمارا اتحاد مہینے کہ دس کیلوں مفت کرنے جا رہا ہے ،انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خود پچھتر سال کے ہو کر عوام سے پانچ سال اور مانگ رہے ہیں جبکہ جس نوجوانوں کی مونچھیں بھی سہی سے نہیں نکلی اسے اگنی ویر بنا کر جار سال میں ریٹائر کر دے رہے ہیں وکاسیل انسان پارٹی کے بانی اور بہار کے سابق وزیر مکیش سہنی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنے وعدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ 2014 میں اچھے دن دکھانے کا خواب لے کر اقتدار میں آئے تھے، لیکن آج وہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے برے دن لے کر آئے ہیں۔ جس کی وجہ سے آج ہر شخص پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت اور آئین خطرے میں ہے۔ ہم دوائی، کمائی کی بات کر رہے ہیں، لیکن یہ لوگ ہندو-مسلم، مندر-مسجد کی بات کر رہے ہیں۔ ایک اچھی حکومت غریبوں کے بارے میں سوچتی ہے لیکن بی جے پی حکومت اڈانی اور امبانی کی بھلائی کے بارے میں سوچتی ہے۔ آج لوگ چاند پر گھر بنانے کی بات کر رہے ہیں لیکن آج ہمارے معاشرے کے لوگوں کے پاس زمین پر رہنے کے لیے گھر نہیں ہے۔سابق ممبر اسمبلی سرسنڈ سید ابو دوجانہ نے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں ملک کے سیکولر ڈھانچہ کو بھاجپا نے برباد کر دیا ہے ،یہ ملک کبھی ہندو مسلم اتحاد کے لئے پوری دنیاں میں مثال پیش کرتا تھا آج چاروں طرف نفرت کا بازار گرم ہے لیکن ہمارے رہنما لالو پرساد یادو اور نوجوانوں کے آئڈیل سابق وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے اس نفرت کے خلاف جنگ لڑ کر بہار کو اس سے محفوظ رکھا ہے ،اس لئے ہم لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ ہم تمام لوگ سیتامڈھی پارلیمانی حلقہ سے اپنے امیدوار ڈاکٹر ارجن رائے کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنا کر دہلی بھیجیں تاکہ مرکز میں راہل گاندھی اور بہار میں تیجسوی یادو کے ہاتھوں کو مضبوط کیا جا سکے ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار ارجن رائے نے کہا کہ وہ عوام کے مسائل سے واقف ہیں کیونکہ وہ زمین سے جڑے عوام کے خادم رہے ہیں اور انتخاب جیتے کے بعد بھی عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے ،جلسے کی صدارت ضلع آر جے ڈی کے صدر اور سابق ممبر اسمبلی سنیل کشواہا نے کی جبکہ اس موقع پر سابق ریاستی وزیر رام چندر پوربی وی آئی پی پارٹی کے سربراه مکیش سہنی سابق ایم ایل اے سید ابو دوجانہ ، منوج کمار خبو کھربر ، اسمیتا پوریے اجے پورہے ،سدھیر کنور ، شمش شاہنواز ، سابق ایم ایل اے امیت کمار ٹننا ، سابق آر جے ڈی ضلع صدر شفیق خان ،ضلع آر جے ڈی کے جنرل سیکرٹری محمد جلال الدین خان پیو سہنی،اشرف علی منا ،محمد شہباز ،محمد شاداب ،شاداب اشرف ،محمد ابوبکر,ارشاد عالم افروز ،ربانی عالم ،محمد کامران ،سیکرٹری یوا آر جے ڈی بہار سمیت بڑی تعداد میں عوام کی شرکت رہی

