ریاست اور ملک کی بہتری کیلئے نتیش کمارکو مضبوط کریں : ڈاکٹر خالد انور

تاثیر،۲۲       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 ڈھاکہ اسمبلی حلقہ میں سینکڑوں کارکنان کے ساتھ رکن قانون ساز کونسل  نے کیا زبردست روڈ شو
شیوہر،22 مئی :شیوہر لوک سبھا حلقہ سے جے ڈی یو امیدوار لولی آنند کی حمایت میں آج ڈھاکہ اسمبلی حلقہ کے تحت کئی مقامات پر روڈ شو کیا گیا ۔ ہزاروں کارکنان کے ساتھ شیوہر لوک سبھا انچارج ڈاکٹر خالد انور نے کئی مقامات کا پیدل دورہ کرتے ہوئے دیر شام محبت پور ڈھاکہ پہنچے جہاں بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا اور جے ڈی یو کو ووٹ کر کے نتیش کمار کے ہاتھوں کو مضبوط بنانے کی اپیل کی ۔ بھرے مجمع سے انہوں نے کہا کہ مضبوط نتیش کمار کی ضرورت ریاست بہار کو بھی ہے اور پارلیمنٹ کو بھی ہے ۔ اس لئے آپ لوگ اس پارلیمانی چنائو میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ہاتھوں کو مضبوط کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر ایک انصاف پسند شخص اس بات کا قائل ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بہار کی ترقی اور بہار کے مسلمانوں کے لئے جتنے کام کئے ہیں اس کی مثال ملک کی کسی دوسری ریاست میں نہیں ملتی ۔ بہار میں بڑے پیمانے پر مدرسوں کی منظوری ،مدرسوں کی ترقی اور مدرسوں کے اساتذہ کواچھی تنخواہ ،مختلف ضلعوں میں مائنوریٹی رزیڈینشیل اسکول کا قیام، وقف ملٹی پرپس بلڈنگ یہ سب ایسے تاریخی کام ہیں جو اقلیتی طبقہ کی اقتصادی اور تعلیمی ترقی میں میل کا پتھر ثابت ہو گا ۔وہ بغیر کسی بھید بھائو کے سبھوں کی ترقی کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔انہوں نے بہار کو خوف اور فرقہ پرستی سے نجات دلایا۔جنگل راج میں ڈرے اور سہمے ہوئے لوگوں کو آزادی کے ساتھ جینے کا حوصلہ دیا اور ایک پر امن فضا ہموار کیا ۔  2005 سے قبل شیوہر لوک سبھا حلقہ کی کیا صورتحال تھی۔ نہ تو اسپتال کام کر رہے تھے، نہ تو چلنے کا راستہ تھا اور نہ ہی علاقے میں کہیں ترقی کا کوئی نام و نشان تھا ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لیتے ہی بہار کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کیا۔ آج جہاں نظریں دوڑتی ہیں ترقی نظر آتی ہیں ۔ ڈاکٹر خالد انور نے کہا کہ۔جو لوگ اقلیتوں کا دم بھرنے کا دعویٰ کر تے ہیں، در اصل انہیں صرف ووٹ سے مطلب ہو تا ہے ۔اقلیتوں کی ترقی اور مسلمانوں کے مفاد سے انہیں کوئی مطلب نہیں ہے ۔ہمیں ایسے نام نہاد اقلیتوں کا دم بھر نے والی پارٹیوں سےہوشیار رہنا ہو گا اور یہ سمجھنا ہو گا کہ آئین کے مطابق ہمارے لئے کون کام کر رہا ہے ۔ ہمارے تحفظ کیلئے ، ترقی کیلئے ، مساوات کیلئے، ہماری نئی نسل کی بقا کیلئے،بہتر معاشرے کے لئے اور بہتر بہار کیلئے 18 برسو ں سے کس نے کام کیا ؟ انہوں نے کہا کہ سیکولرزم کی پاسداری اگر سیکھنی ہو تو نتیش کمار کے طرز حکومت سے سیکھنی چاہئے ۔ جنہوں نے کبھی بھی فرقہ پرستانہ نظریات کو فروغ نہیں دیا۔این ڈی اے میں رہتے ہوئے انہوں نے مسلمانوں کو وہ سارے حقوق دیئے جن کے وہ حقدار تھے ۔ جنگل راج میں ڈرے اور سہمے ہوئے لوگوں کو آزادی کے ساتھ جینے کا حوصلہ دیا اور ایک پر امن فضا ہموار کیا ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے قبل بہار کی کیا صورتحال تھی۔ نہ تو اسپتال کام کر رہے تھے، نہ تو چلنے کا راستہ تھا اور نہ ہی علاقے میں کہیں ترقی کا کوئی نام و نشان تھا ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لیتے ہی بہار کی ترقی کیلئے مشن کے طور پر کام کیا۔ آج جہاں نظریں دوڑتی ہیں ترقی ہی ترقی نظر آتی ہیں ۔ڈاکٹر خالد انور نے لوگوں سے اپیل کی کہ نتیش کمار کے ہاتھوں کو مضبوط کر نے کیلئے شیوہر لوک سبھا حلقہ سے کھڑی جے ڈی یو امید وار لولی آنند جی کو ووٹ کریں۔اس موقع پر آفتاب عالم،محمد اکرم، نیک محمد مکھیا جی ، ساجد انور، واجد شمس، محمد انصار الحق، محمد جنید، محمد اصغر،محمد رضوان کے علاوہ  سینکڑوں کارکنان موجود تھے ۔