پانچ مرحلوں کے بعد مایوس کانگریسی لیڈر بھول گئے ہیں الفاظ کا وقار: چراغ پاسوان

تاثیر،۲۲       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 22 مئی: ایل جے پی (رام بلاس ) کے صدر چراغ پاسوان کانگریس کو نشانہ بنایا۔ چراغ نے کہا کہ ووٹنگ کے پانچ مرحلوں کے بعد کانگریس نے شکست کو پوری طرح سے قبول کر لیا ہے جس کے بعد کانگریس صدر نے بھی گالی گلوچ کا سہارا لیا ہے۔ چراغ نے کہا کہ 4 جون آتے آتے جاہلیت کی تمام حدیں پار کر دی جائیں گی۔چراغ پاسوان نے کہا کہ پہلے کانگریس کیدوسرے لیڈرغیر معیاری بیان دیتے تھے اب قومی صدر ملکارجن کھرگے جس طرح سے زبان کے وقار کو بھول گئے ہیں، اس سے اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ملک کے رجحان کو جان چکے ہیں۔ وہ یہ بھی جان چکے ہیں کہ یہ لوگ پانچ مرحلوں میں الیکشن کس بری طرح ہار رہے ہیں۔چراغ پاسوان نے کہا کہ اگر کانگریس اس الیکشن میں اپنی اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ جائے تو بھی کسی کو کوئی حیرت نہیں ہونی چاہئے۔ ایسے میں ایسی زبان کا استعمال صرف اس لیے کیا جا رہا ہے کہ ان میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ اپنی کم ہوتی ہوئی سیٹوں اور این ڈی اے کی بڑی جیت کے آثار دیکھنے کے بعد کانگریس لیڈر مایوسی کی وجہ سے گالی گلوچ کر رہے ہیں۔چراغ نے مہاراشٹرا ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولے کے اس بیان پر بھی جوابی حملہ کیا جس میں پٹولے نے یوگی کا موازنہ راون سے کیا ہے۔واضح ہو کہ انتخابی مہم کے دوران این ڈی اے اور انڈیا اتحاد کے درمیان لفظوں کی جنگ تیز ہوتی جا رہی ہے۔ ادھر مہاراشٹرا کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے بھی یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کا موازنہ راون سے کیا ہے۔