درختوں سے ہیں بہت فائدے،ہر شخص دو درخت ضرور لگائے اور اسکی حفاظت بھی کرے : ڈاکٹر مہندر کمار سنگھ

تاثیر۵       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر آج گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کیمپس میں درخت لگانے کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مہندر کمار سنگھ نے اس موقع پر ایک درخت لگایا اور دوسرے لوگوں سے بھی اسے لگانے کی اپیل کی، ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ پودوں کی کمی کی وجہ سے آج دنیا گرمی کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنے پر مجبور ہے، انہوں نے کہا کہ درختوں کے بے شمار فوائد ہیں جو رہتی دنیا تک کو مالا مال کرتے ہیں اسلئے درخت لگائیں اور اسے بچائیں بھی، انہوں نے وہاں موجود سبھی سے کہا کہ اپنے اپنے گھر کے ارد گرد ہی سہی کم از کم دو درخت ضرور لگائیں جو عوام کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگے ۔  اس موقع پر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر کمار آلوک پرتاپ، پبلک ریلیشنز آفیسر بھوپندر نارائن سنگھ، انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر ایچ کے سنگھ، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈین ڈاکٹر وویک شرما، فارمیسی کالج کے ڈین ڈاکٹر ڈاکٹر ثقلین، دھرمیندر کمار، وائس پرنسپل بی ڈی ترپاٹھی، باغبانی کے انچارج ڈاکٹر سندیپ موریہ، کامرس فیکلٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ابھیشیک چترویدی، اسٹیٹ انچارج اروند سنگھ، این سی سی انچارج مینک کمار رائے وغیرہم موجود تھے ۔