تاثیر۲۹ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ارریہ (29 جولائی ) بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبد الحق حج 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں ترغیب حج مہم کے اپنے سیما نچل دورہ میں آج ارریہ میں آج ائمہ مساجد اور خطیب حضرات سے گزارش کی کہ حج 2025 کے لئے حج درخواست پر کرنے کا سلسلہ اِن شاء اللہ ایک ہفتہ میں متوقع ہے آپ حضرات بہار ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ چلائی جا رہی ریاست گیر ترغیب حج مہم کو کامیاب بنانے میں معاونت فرمائیں، آئندہ جمعہ سے ترغیب حج کے موضوع کو اپنی تقاریر میں شامل کر زیادہ سے زیادہ صاحب استطاعت حضرات کو اس اہم فریضہ کی طرف مائل کیا جا سکتا ہے۔ موصوف نے حج 2024 کے حجاج کرم سے بھی اپیل کے کہ آپ بھی اپنے قرب و جوار کے صاحب استطاعت حضرات کو بر وقت اس عظیم فریضہ کی ادائیگی کے رغبت دلائیں گے تو اِن شاء اللہ اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

آج کی ترغیب حج کے موضوع پر منعقد اس نشست میں ضلع کے ذمّہ دار، حج معاون اور خادم الحجاج حضرات نے بھی اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہا نی کرائی کہ اِن شاء اللہ پورے ضلع میں دینی تنظیموں ملی اداروں کے ذمّہ دار علماء کرام حضرات کی معاونت سے حج بیداری مہم چلا کر بہار ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ چلائی جا رہی ریاست گیر ترغیب حج مہم کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کی جائےگا گی۔ چیئرمین موصوف کی ٹیم کے ہمراہ صغیر احمد، اور محمد اختر حسین بھی شامل تھے……… ۔۔۔۔۔ صغیر احمد میڈیا انچارج، بہار ریاستی حج کمیٹی-پٹنہ

