بردونی کی جامع مسجد میں وفاق العلماء بہار کا بیسواں اجلاس منعقد

تاثیر۲۸  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام) 29 جولائی:- گزشتہ 25جولائی 2024بروز جمعرات کو بردونی کی جامع مسجد میں وفاق العلماء بہار کا بیسواں اجلاس دونششتوں میں منعقد ہوا، نششت اول، خصوصی میٹنگ ظہر تا عصر اور نششت دوم ، عمومی بعد نماز مغرب تا عشاء تاخیر دونوں نششتوں کی صدارت فرما رہے ملک ہندوستان کے شہرت یافتہ سیمینار کے میدان کے نیرتباں حضرت فقیہ العصر مولانا مفتی الحاج اختر امام عادل صاحب قاسمی بانی و مہتمم جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور بہار ، جب کہ پروگرام کا آغاز حافظ ذکی احمد صاحب امام وخطیب جامع مسجد اوجان کی تلاوتِ باسعادت سے کیا گیا اس کے بعد قاری محمد اقبال صاحب استاذ درالعلوم سجاد نگر لروارا نے نعت النبی ﷺ پڑھ کر تمام سامعین کے قلوب کو منور ومجلی کیا اور پھر اس کے بعد مفتی امتیاز احمد واعظ قاسمی نے خطبہ استقبالیہ کو بہت ہی منظم وپر اسلوب انداز میں کیا اور مولانا اخلد صاحب قاسمی استاذ جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور بہار نے گزشتہ تجاویز سنائیں، اور ان کے بعد حضرت مفتی شمیم صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری وفاق العلماء بہار و مہتمم مدرسہ نور الاسلام بکھری بازار نے سکریٹری ریپورٹ پیش کی ، پروگرام میں تین ایجنڈے رہے، موضوع نمبر ایک مذہبی اور تمدنی معاملات میں غیروں کی نقالی، نمبر دو، گاؤں گاؤں میں باہمی اختلا فات اور گروہ بندی نمبر تین مسلم لڑکیوں کے ارتدار اور فرار کے واقعات،پر تمام علماء کرام و مفتیان عظام اور دانشوران قوم وملت نے کھل کر اظہار خیال اور قیمتی تأسرات پیش کیا مفتی سہیل صاحب قاسمی مدرسہ سبیل السنہ جو گیا نے کہا کہ غیروں کی نقالی وہ کرتا جو کمزور ہوتا ہے ہماری شریعت تو کے تمام شریعت کا مرکز اور ماوی ہے اسلئے ہم لوگ غیروں کی نقالی سے پرہیزکریں اور ہم ایسےبنیں کہ دنیا میں بسنے والے تمام ہماری نقالی کریں صدارتی خطاب کرتے ہوئے حضرت صدر وفاق العلماء نے کہا ہم تمام کے تمام انسان ایسے بن کر رہے کہ ہماری ذات سے کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچنےاور انہوں نے کہا کہ اسلام کے عمدہ اخلاق میں یہ ہے کہ وہ فاقہ کے دنوں میں کسی بھوکے کو کھانا کھلانا اور پیاسے کو پانی پلانا ہے پروگرام میں تشریف لانے والے مہمانان کرام،فقیہ العصر حضرت مفتی اختر امام عادل صاحب قاسمی صدر وفاق العلماء بہار، مفتی شمیم صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری وفاق العلماء بہار مولانا عبد الجبار صاحب قاسمی بلاہی سکریٹری وفاق العلماء بہار، مولانا منت اللہ صاحب قاسمی نائب صدر وفاق العلماء بہار، مولانا شمس الھدیٰ صاحب قاسمی مدرسہ میراث الانبیاء لادھ کپسیا، مفتی جاوید اختر صاحب قاسمی استاذ جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور بہار، مفتی امتیاز احمد واعظ قاسمی استاذ جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور بہار، مفتی سہیل احمد صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ سبیل السنہ جو گیا، قاری ابوالکلام صاحب استاذ مدرسہ تعلیم الاسلا م بکھڈا، مولانا اسرار صاحب قاسمی جو گیا، مولانا عبدالعلیم قاسمی استاذ جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور بہار، حافظ تحقیق صاحب جو گیا، مولانا جابر صاحب قاسمی امام وخطیب جامع مسجد جانا، حافظ عظمت علی جانا، حافظ نیاز احمد سہسی، مولانا اخلد صاحب قاسمی استاذ جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور بہار، مفتی مسعود عالم صاحب قاسمی استاذ جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور بہار، قاری مہدی حسن صاحب پبڑا مولانا مجاھد الا اسلام بلاہی، مولانا طفیل احمد صاحب بڑا ہی، جناب فیروز قمری امین صاحب بیلون مولانا شفیع حیدر صاحب بیلون، قاری محمد اقبال صاحب دارالعلوم سجاد نگر لروارا، جناب معصوم صاحب امام اوجان، قاری مشتاق صاحب امام بلاہی، جناب اسلم صاحب سوکھا سن، غلام محمد صاحب جو گیا، منظور عالم صاحب سوکھا سن، جناب قاری یحییٰ صاحب امام وخطیب جامع مسجد منوروا شریف، جناب محمد اسلم صاحب بلاہی، جناب محمد قمر الزماں صاحب، جناب شکیل صاحب ٹھٹھروا، جناب نسیم صاحب سگرائن، جناب شکیل صاحب بڑاہی جناب نذیر صاحب صافی ٹھٹھروا، جناب خورشید ربانی، صلحاء بزرگ حافظ اقبال صاحب امام وخطیب جامع مسجد صلحاء بزرگ، جناب ماسٹر ضیاء الدین صاحب بردونی، جناب حاجی اخلاق صاحب ٹھٹھروا، جناب حافظ نوشاد صاحب سگرائن، جناب محمد معین الدین صاحب بردونی، معراج حسن بڑا ہی، مولانا وسیم اکرم صاحب امام وخطیب جامع مسجد بڑاہی، جناب شوکت علی بوا صاحب صلحاء بزرگ، جناب محمد عزرائیل صاحب سہسی، جناب مولانا قیصر امام وخطیب جامع سوکھا سن، جناب ڈاکٹر اسلم صاحب بلاہی،اور بھی دیگر حضرات پہنچے مفتی امتیاز احمد واعظ قاسمی ومفتی مسعود عالم قاسمی اور اہلیان بردونی تمام آنے والے علماء کرام ومفتیان عظام کا پرتپاک استقبال کیا اور بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا بالخصوص نوجوان بردونی نے بہت ہی عمدہ ضیافت کی اجلاس عمومی سے مفتی شکیل احمد قاسمی استاد دارالعلوم امارت شرعیہ پٹنہ نے بھی خطاب کیا اور آخر میں حضرت صدر وفاق العلماء بہار کے خطاب اور دعاء پر مجلس کا اختتام پذیرہوئی۔