تاثیر۲۸ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
حج کمیٹی کے چیئرمین نے سیمانچل کے کٹیہار و پرنیه سے کی مہم کی شروعات۔
پرنيہ:(28 جولائی ) حج 2025 کی تیاری کے سلسلہ میں حج کمیٹی آف انڈیا سے موصولہ اطلاع کے مطابق حج 2025 کے کے لئے حج کے خواہشمند افراد کے لئے حج درخواست پر کرنے کا سلسلہ اِن شاء اللہ اگست کے پہلے ہفتہ سے متوقع ہے، بہار ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے زیادہ سے زیادہ صاحب استطاعت حضرات تک اس پیغام کو پہنچا نے اور اس عظیم فریضہ کی طرف مائل کرنے کی غرض سے ریاست گیر ترغیب حج مہم کا آغاز کیا ہے۔ اسی مناسبت سے مؤرخہ 28 جولائی بروز اتوار صبح 9 بجے سے جامع مسجد منگل بازار کٹیہار اور بعد نماز ظہر انجمن اسلامیہ خزانچی ہاٹ لائن بازار پُرنيہ میں ترغیب حج کے موضوع پر دینی ملی اداروں کے ذمّہ دار علماء کرام، ائمہ مساجد، حج معاون , ضلع کے ذمّہ دار اور خادم الحجاج حضرات کے ساتھ خصوصی نشست زیر صدارت الحاج عبد الحق چیئرمین بہار ریاستی حج کمیٹی منعقد ہوئی, چیئرمین موصوف نے نشست میں تشریف لائے تمام دینی تنظیموں اور ملی اداروں کے ذمّہ دار علماء کرام و مفتیان عظام حضرات سے گزارش کی کہ حج کی فضیلت و اہمیت کو اپنی تقاریر , خطبات اور خصوصی مجالس میں لوگوں کے سامنے اجاگر کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ صاحب استطاعت حضرات اس اہم فریضہ کی ادائیگی کی طرف متوجہ ہو سکیں، موصوف نے خصوصی طور پر ائمہ مساجد اور خطیب حضرات سے گزارش کی کہ جمعہ کے خطبہ میں ترغیب حج کے موضوع پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ صاحب استطاعت حضرات کو اس اہم فریضہ کی ادائیگی کیلئے مائل کیا جا سکے۔ اس سے قبل کٹیہار ضلع کے حج کے ذمّہ دار ڈاکٹر انور عالم عرف گلاب نے کٹیہار ضلع کے حج 2024 کے حجاج کرام خیر مقدم کرتے ہوئے اُنہیں اعزاز سے نوازا اور اُن سے گزارش کی کہ آپ حجاج کرام کی ایک بڑی ذمّہ داری ہے کہ آپ میں سے ہر ایک حاجی صاحب کم از کم دو دو لوگوں کو حج 2025 کے لئے تیار کریں تاکہ کٹیہار ضلع کے ساتھ ساتھ بہار کے عازمینِ حج کا مختص کوٹہ پورا کیا جا سکے۔ کٹیہار کے بعد پورنیا کے جامعہ مسجد انجمن اسلامیہ خزانچی ہاٹ میں ترغیب حج کے موضوع پر منعقد نشست میں ضلع کے دینی تنظیموںملی اداروں کے ذمّہ دار علماء کرام و مفتیان عظام حضرات ائمہ مساجد , اساتذہ مدارسحج معاون , ضلع کے ذمّہ دار اور خادم الحاج حضرات سے بہار ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے چلائی جا رہی ریاست گیر ترغیب مہم کو کامیاب بنانے میں اُن کی معاونت کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اُن کی معاونت کو یقینی بنانے کی گزارش کی اس سے قبل پورنیا ضلع کے حج کے ذمّہ دار اور حج معاون مفتی احمد حسین و محفوظ الرحمٰن اعجاز صاحب نے ترغیب حج کے موضوع پر منعقد اس نشست میں تشریف لائے معزز علماء کرام حضرات سے گزارش کی کہ آئندہ جمعہ کے خطبہ میں لگاتار کم از کم 5 منٹ حج کے موضوع پر بھی گفتگو کی جائے تو ان شاء اللہ اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ بہار ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ ریاست گیر ترغیب حج مہم میں مختلف اضلاع کے لیے نکلی پوری ٹیم میں چیئرمین موصوف کے ساتھ مفتی عبیداللہ صغیر احمد اور محمد اختر حسین بھی شامل ہیں……………… صغیر احمد , میڈیا انچارج، بہار ریاستی حج کمیٹی

