محرم پر ممتا نے دیا ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کا پیغام

تاثیر۱۷  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 17 جولائی :وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے محرم کے تہوار پر خصوصی پیغام دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ یہ مہینہ ہمیں ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے اور سمجھوتہ نہ کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے امن اور خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھنے کی اپیل کی۔ ممتا نے لکھا کہ محرم کا مقدس تہوار کسی بھی طرح ناانصافی کے ساتھ سمجھوتہ نہ کرنے کا درس دیتا ہے۔ آئیے ہم سب مل کر امن اور خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھیں۔
قابل ذکر ہے کہ محرم اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے اور اس کا شمار چار مقدس مہینوں میں ہوتا ہے۔ اس مہینے میں پیغمبر اسلام کے نواسے حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کو کربلا میں شہید کیا گیا۔