تاثیر۱۷ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مشرقی چمپارن ، 17 جولائی: مشرقی ضلع کے مہسی تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح محرم کے موقع پر نکالے گئے تعزیہ جلوس میں ایک لڑکے کے ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ مذکورہ ویڈیو منظر عام پر ا?نے کے بعد پولیس نے نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق محرم کے موقع پر مہسی نگر پنچایت کے وارڈ نمبر 10 سے ایک تعزیہ جلوس نکالا گیا۔ اس میں 20 سے 30 نوجوان ہاتھوں میں لاٹھی اور تلوار جیسے روایتی اسلحہ لے کر کرتب دکھا رہے تھے۔ اسی دوران ایک نوجوان ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا اٹھائے ہوئے تھا۔وہاں موجود کسی نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ اس معاملے کے بارے میں چکیاکے ڈی ایس پی ستیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ تعزیہ جلوس میں ایک نوجوان فلسطین کا جھنڈا لے کر گھوم رہا تھا۔ ویڈیو منظر عام پر ا?نے کے بعد ویڈیو میں نظر ا?نے والے نوجوان سے تفتیش کی گئی اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔ فی الحال اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اس کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں ضلع کے چکیا اور مہسی سے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسے خفیہ رکھتے ہوئے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

