ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی

تاثیر۱۴  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں, 14 جولائی:اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ڈوڈہ راجیش گپتا کی قیادت میں موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے بٹوٹ-کشتواڑ قومی شاہراہ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک جامع کریک ڈاؤن کیا۔ یہ کارروائی ایک حالیہ حادثے کے بعد کی گئی، جس کا مقصد ڈرائیوروں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہونے والے حادثات کو روکنا تھا۔گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 26 گاڑیوں کو ای-چالان جاری کیے گئے، جن سے تقریباً 49,100 روپے کی رقم وصول ہونے کی توقع ہے۔ خلاف ورزیوں میں اسپیڈ لمٹنگ ڈیوائس  کی عدم موجودگی، انشورنس کی کمی، اوور لوڈنگ، سیٹ بیلٹس کا استعمال نہ کرنا، پولوشن انڈر کنٹرول سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی، اور گاڑی میں غیر مجاز تبدیلیاں شامل تھیں۔ اے آر ٹی او راجیش گپتا نے روڈ سیفٹی اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں مستقل جاری رہیں گی تاکہ ایک محفوظ ڈرائیونگ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور سڑکوں پر ذمہ داری سے گاڑی چلائیں۔اْنہوں نے کہا کہ یہ کاروائی ایم وی ڈی ڈوڈہ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے اور پورے علاقے میں روڈ سیفٹی کو فروغ دینے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ عوام کو محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ضلع ڈوڈہ میں بیشتر سڑکیں پہاڑیوں سے گزرتی ہیں اور حادثے کے صورت میں زیادہ جانی نقصان ہوتا ہے۔