تاثیر۱۴ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مندسور، 14 جولائی :۔ مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع میں اتوار کی صبح ایک خاتون نے اپنے چار بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ اس واقعہ میں چاروں بچوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ گاوں والوں نے خاتون کو بچا لیا۔ لوگوں سے پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ خاتون کا اپنے شوہر سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد خاتون نے اپنی دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے گروٹھ علاقے کے پیپل کھیڑا گاوں میں پیش ا?یا۔ یہاں خاتون نے اپنے شوہر سے لڑائی کے بعد یہ قدم اٹھایا۔ بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گروٹھ کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔ گروٹھ اے ایس پی ہیملتا کریل نے بتایا کہ پیپل کھیڑا گاوں کی سگنا بائی (40) کو اس کا شوہر روڈ سنگ بنجارا ہراساں کرتا تھا۔ ہفتہ کی رات بھی سگنا کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔ شوہر سے بچ کر خاتون رات کو چاروں بچوں کے ساتھ ا?نگن واڑی سنٹر چلی گئی۔ رات بھر ا?نگن واڑی میں رہنے کے بعد خاتون صبح اپنے بچوں کے ساتھ کھیت پر پہنچی اور کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ ڈوبنے سے بنٹی (9)، انوشکا (7)، مسکان (4) اور کارتک (2) کی موت ہوگئی۔ جیسے ہی خاتون کے بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگانے کی جانکاری ملی تو بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہوگئے۔ اس کے بعد کچھ لوگوں نے خاتون کو بحفاظت کنویں سے باہر نکالا لیکن وہ بچوں کو نہیں نکال سکے۔ بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گروٹھ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ سگنا نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر اسے ہر روز مارتا ہے۔ رات کو بھی شراب پی کر مار پیٹ کی تھی۔ مجھے اور بچوں کو بارش میں گھر سے باہر نکال دیا۔ میں منتیں کرتی رہی۔ اس کے بعد میں نے مرنے کا فیصلہ کیا۔ اے ایس پی ہیملتا کریل نے بتایا کہ گاوں پیپل کھیڑا کی رہنے والی خاتون کو اس کا شوہر شادی کے بعد سے ہی ہراساں کرتا تھا۔ شوہر باہر کمبل بیچنے جاتا اور گھر واپس ا?تا تو میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہو تا رہتا تھا۔ ہفتہ کے روز بھی شوہر باہر سے کمبل بیچ کر ا?یا تھا اور بیوی کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔

