پٹنہ اور سیتامڑھی میں محرم جلوس کے دوران ہنگامہ ، پولیس نے کیا طاقت کا استعمال

تاثیر۱۷  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 17 جولائی (ہ س) بہار میں محرم جلوس کے دوران راجدھانی پٹنہ اور سیتامڑھی میں جلوس میں ہنگامہ ہوا ہے۔ پہلا واقعہ پٹنہ کے راجابازار علاقہ کا ہے۔ جہاں محرم جلوس کے دوران جم کر ہنگامہ ہوا۔ اس دوران کچھ سماج دشمن عناصر نے شبھم کرانہ اسٹور میں توڑ پھوڑ اور لوٹ پاٹ کی ہے۔ دکاندار کے ذریعہ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نیلاٹھی۔ ڈنڈے سے اس کی پٹائی بھی کر دی۔ یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا اور اب اس کا فوٹیج بھی سامنے آگیا ہے۔ جلوس کے دوران ہنگامہ آرائی اور افراتفری کے پیش نظر پورے علاقے میں سیکورٹی فورس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں محرم کے جلوس کے دوران پٹنہ کے راجابازار کے مدرسہ گلی میں افراتفری صاف دکھائی دے رہی ہے۔ اس گلی میں واقع ایک کرانہ کی دکان میں تعزیہ کے دوران جس طرح دکان کو توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی غرض سے نشانہ بنایا گیا ، وہ سب کچھ تصویروں میں قید ہے۔ شرپسندوں کے حملے سے دکان میں رکھا ریفریجریٹر بھی ٹوٹ گیا اور جب دکان کے مالک نے شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کی تو اس پر بھی لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا۔اس واقعہ کے بعد کشیدگی کا ماحول ہے۔ دکاندار نے بتایا کہ کچھ نوجوانوں نے زبردستی ڈنڈوں سے فریج توڑنا شروع کر دیا حالانکہ اس کی کسی سے کوئی سابقہ ??دشمنی نہیں تھی۔ متاثرہ دکاندار نے بتایا حملہ آوروں نے کہا کہ محرم کا جلوس آرہا ہے ، دکان بند کردو۔ میں نے شٹر نیچے کیا لیکن اس کے باوجود لوگ ا?کر فریز کو توڑنے لگے۔ دکاندار کا کہنا تھا کہ جلوس میں شامل صرف 3-4 لوگ توڑ پھوڑ کر رہے تھے۔ دوسرا واقعہ سیتامڑھی کا ہے۔ یہاں تعزیہ کے جلوس کے دوران زبردست ہنگامہ ہوا۔ دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑے کے بعد بات بڑھ گئی اور پتھراو? شروع ہو گیا۔ پتھراو? کے اس واقعہ میں دونوں طرف سے کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کو صورتحال پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ اس کا تعلق نگر تھانہ علاقے کے مہسول چوک اور کرن چوک سے ہے۔بدھ کی صبح محرم کے دوران تعزیہ جلوس میں شریک دو افراد کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ کچھ ہی دیر میں معاملہ بڑھ گیا اور دونوں طرف کے لوگ ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ اس کے بعد دونوں طرف سے پتھراو? شروع ہو گیا۔ پتھراو? سے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہنگامہ ا?رائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور ہنگامہ ا?رائی کرنے والے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن جب دونوں طرف کے لوگ نہ مانے تو پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔پولیس کے مطابق فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔ احتیاط کے طور پر علاقے میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ اس واقعہ کے حوالے سے ٹاو?ن تھانہ میں امن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ محرم کے جلوس کے دوران ریاست کے مختلف حصوں سے ہنگامہ ا?رائی کی اطلاعات ہیں۔