بجلی کے ہائی وولٹیج تار سے سٹا تعزیہ ، دو درجن لوگ زخمی

تاثیر۱۷  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ارریہ 17 جولائی :ضلع کے پلاسی تھانہ علاقے کے پپرا بجوار میں بدھ کی دوپہر تعزیہ کے جلوس کے دوران تعزیہ ہائی وولٹیج 33 ہزار کے وی کی تار میں سٹ جانے سے بجلی کا جھٹکا لگنے سے تقریباً دو درجن افراد زخمی ہو گئے۔تعزیہ کے ساتھ جلوس کھیت سے ہوکر لوگوں کے دروازے دروازے پر جانے کے دوران یہ حادثہ پیش ا?یا۔ تمام زخمیوں کوعلاج کے لیے پلاسی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کئی زخمیوں کو ارریہ صدر ریفر کر دیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے محرم کے جلوس کو لیکر یوں تو بجلی کاٹ دی گئی تھی۔ لیکن گریڈ میں میں ا?نے والے کئی ہائی وولٹیج تار کے تعزیہ کے رابطہ میں ا?نے سے یہ حادثہ پیش ا?یا۔ پلاسی کمیونٹی ہیلتھ سینٹرمیں کثیرتعداد میں گاو?ں والے عوامی نمائندوں کے ساتھ پہنچے۔ معاملہ کی تصدیق پلاسی تھانہ انچارج متھلیش کمار نے بھی کرتے ہوئے کہا کہ 33ہزار کے وی والے ہائی وولٹیج تار کے رابطہ میں تعزیہ ا?گیا تھا۔ جس سے لوگوںکو کرنٹ لگ گئی۔ انہوں نے تقریباً ڈیڑھ درجن لوگوں کے اب تک کرنٹ لگنے سے زخمی ہونے کی بات کہی ہے۔ پلاسی کے پپرا بجوار کے مکھیا عادل ا?زاد نے دو درجن سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی بات کرتے ہوئے پلاسی کمیونٹی ہیلتھ سینٹرمیں مریضوں کے علاج کے لئے مناسب انتظامات اور ایمبولینس نہیں ہونے کی بات کہی۔ انہوں نے انتظامیہ کے افسران کو واقعہ کی اطلاع دی گئی ہے۔