تاثیر ۱۷ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ 17/ اگست (تاثیر بیورو) نارکل ڈانگہ لبیک شیشو شکشا کیندریہ کے جانب سے 15/ اگست کو اسکول میں جشن آزادی منایا گیا، جس کراٹے کی نمائش کی گئی، اور بچوں کو تراش ٹو ٹریژر کی جانب سے 250 بچوں میں فراک تقسیم کی گئی۔ اس پروگرام میں خصوصی مہمانوں کی حیثیت سے سابق ٹیچر انچارج محمد حامد صاحب، مومن ہائی اسکول، آرب فاؤنڈیشن کے محترم شبیر احمد خان اور رخسانہ بیگم سکریٹری نے شرکت کر کے بچوں اور گارجینوں کی ہمت افزائی کی۔ ظہیر عباس نے اپنے کرتب دکھاتے ہوئے سر سے ٹالی توڑا۔ مجاہد عالم، محمد احمد، فیروز عالم، اظفر صدیق نے شرکت کی۔ماسٹر مختار عالم 8 ڈن بلاک بیلٹ نے اپنے کئی کرتب دکھا کر پروگرام میں چار چاند لگا دئیے اور لوگوں سے داد حاصل کی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسسٹنٹ ٹیچر راشد احمد کامران، ایاز احسن، محمد قادر حسین، انور بیگ، انجم بیگم، عافیہ پروین اور مسرت جہاں نے کافی محنت کی۔ آخر میں ہیڈ ٹیچر محمد نعیم الدین نے تمام بچوں، مہمانوں، ٹیچروں اور گارجین حضرات کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔