ساؤتھ ہوڑہ ماڈل ایم ایس کے میں تقریب “کوئز آزادی” تقریب کا اہتمام

تاثیر  ۱۷   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ/17 اگست (محمد شبیب عالم) یومِ آزادی کے موقعے پر جنوبی ہوڑہ ماڈل اسکول ( MSK ) کے طلباء و اساتذہ نے رنگا رنگ تعلیم پر مبنی تقریب ” آزادی کوئز ” کا اہتمام کیا ۔ اس دن اسکول کے احاطے میں پرچم کشائی بھی کی گئی ۔ بچے بچیاں پرمسرت انداز میں قومی ترانہ پڑھے ۔ اسکے بعد کوئز مقابلہ شروع ہوا جس میں خاصی تعداد میں بچے بچیاں حصہ لئے ۔ کوئز ماسٹر شکیل احمد اور جمیل احمد ملک کی آزادی اور تعلیمی سرگرمیوں کے متعلق سوالات پوچھے جہاں منفرد انداز میں جواب دیتے ہوئے ناظمہ اور محمود عالم (گروپ D) کوئز میں پہلا انعام محمد ساجد ، (VII) اور محمد آیان (VII) نے جیتا ۔ وہیں دوسرا انعام کائنات فردوس (VII) اور آفرین مشتاق (VII) نے جیتا اور تیسرا انعام زینت پروین (VIII) اور نور جہاں (VIII) نے جیتا ۔ یہ تقریب اسکول کے ٹیچر انچارج محمد منظور احسن اللہ کی رہنمائی میں منعقد ہوئی ۔ اس دوران اسکول کے استاد نثار احمد ، استاد شبانہ انجم اور زینت بھی موجود تھی سبھوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔