مدرسہ مدینتہ العلوم ، بڑی کھگول میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

تاثیر  ۱۶   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کوئیز، پینٹنگ اور تحریر و تقریر کے مسابقہ میں حصہ لینے والے بچوں کے درمیان ہوئی انعامات کی تقسیم

پٹنہ، 16 اگست (محمد نور عالم) ملک کے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر کل کو شہر سے متصل بڑی کھگول واقع مدرسہ مدینتہ العلوم میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مدرسہ کے طلبہ، طالبات ، اساتذہ اور مجلس انتظامیہ کے ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں عمائدین معاشرہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رضاکار تنظیم ’’ستردھار‘‘ کے بینر تلے ، مدرسہ اور اسکول کے طلبہ و طالبات کے درمیان ’’جنگ آزادی اور آزاد ہندوستان ‘‘ کے حوالے سے منعقد کئے گئے کوئیز، پینٹنگ اور تحریر و تقریر کے مسابقہ پروگرام میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں (غزالہ پروین، محمد ثمر، محمد علی اصغر، محمد نواب عالم، صفیہ پروین، محمد ارشد رضا، عالیہ پروین، علیشہ، محمدسیف وغیرہ) کو انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی مسابقہ میں حصہ لینے والے سبھی 60۔50 بچیوں اور بچوں کو بھی انعامات د یکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کے نام کا اعلان کرتے ہوئے ’’ستر دھار‘‘ کے سکریٹری ایڈوکیٹ نواب عالم نے بتایا ہے یہ ہماری چھوٹی سی کوشش کا نتیجہ ہے۔ آئندہ اس پروگرام میں خاطر خواہ وسعت لائی جائے گی۔ بچوں میںتقسیم انعامات سے قبل ملک کی جنگ آزادی میں مسلمانوں بالخصوص علمائے کرام کی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی اور ہندو ، مسلم تمام مجاہدین آزادی کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع سےمدرسہ مدینتہ العلوم کے اساتذہ اور مجلس انتظامیہ کے ذمہ داروں نے عہد کیا کہ عنقریب ہی مدرسہ میںدینی تعلیم کے ساتھ ساتھ معیاری عصری تعلیم کا آغاز کیا جائے گا۔اس موقع سے نگر پریشدکھگول کے چیئر میں سجیت کمار، معروف شاعر اور مدرسہ کے ذمہ دار سہیل فاروقی، اعزاز الحق خان، صحافی محمد نور عالم، شمشاد انور، شمشیر عالم اور حافظ شمشاد احمدسمیت کئی اہم لوگوں نے خطاب کیا۔