کجریلی تھانہ پولیس نے چوری کے 8 موبائل کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا

تاثیر  ۲۳   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (منہاج عالم) کجریلی تھانہ پولیس نے چوری کئے گئے 8 موبائل کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا، پولیس نے بلو یادو ولد گریس یادو سنتوش یادو ولد ڈبلیو یادو ساکن کجریلی اللہ کجریلی ضلع بھاگلپور کو گرفتار کیا۔ کجریلی تھانہ حلقہ  کے باشندہ چھوٹو یادو کے  ذریعہ موبائل چوری ہونے کے تعلق سے  کجریلی ر تھانہ میں درخواست مورخہ 21 اگست 2024 کو دیا گیا  ۔معاملے کے متعلق کجریلی تھانہ میں مقدمہ درج کر  جانچ پڑتال میں جٹ گئی  اور فوری کاروائی کرتے ہوئے چوری کے 8  موبائل کو برامد کیا ساتھ ہی دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور ایک نابالغ لڑکے غیر قانونی کام  پر تنبیہ دی گئی، پولیس چھاپہ ماری ٹیم میں کجریلی تھانہ کے تھانہ انچارج جتندر کمار داروغہ روہت پاسبان چنویر  یادو کجریلی تھانہ سمیت  تھانہ کے پولیس اہلکار شامل تھے۔