تاثیر ۲۳ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور (منہاج عالم) شاہینہ داؤد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ماتحت چلنے والا تعلیمی ادارہ سیدہ میموریل اسکول برہ پورا بھاگلپور میں کزاک قراش کی نیشنل کھلاڑی شگوفی پروین کے اعزاز میں اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت ٹرسٹ کے چیئرمین اور اسکول کے ڈائریکٹر الحاج داؤد علی عزیز نے کی۔ جب کہ نظامت کے فرائض خادم اردو ڈاکٹر حبیب مرشد خان نے انجام دیا۔ اسکول کے ڈائریکٹر داؤد علی عزیز پرنسپل افضل علی عزیز ڈاکٹر حبیب مرشد خان نے کزاک قراش کی نیشنل چمپین کھلاڑی شگوفی پروین کو ریشمی شال ممنٹو اور پھولوں کا ہار پہنا کر اعزاز سے نوازا ۔داؤد علی عزیز نے کہا کہ شگوفی پر وین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے بھاگلبور شہر کے ساتھ ساتھ بہار اور ملک کا نام روشن کیا یہ قابل فخر ہے مجھ بڑی خوشی ہو رہی ہے کے ہمارے اسکول میں آئیں ہیں ۔ نیشنل گیم کوالیفائی کرنے کے بعد انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے قضاکستان جا رہی ہیں صوبہ بہار سے واحد کھلاڑی ہیں جن کا سلیکشن انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے ہوا ہے۔ ہملوگوں کی دعا ساتھ ہے وہاں بھی کامیاب ہو کر میڈل لے کر آئیں گی انشاءاللہ، اعزازی تقریب میں موجود سبھی لوگوں نے شگوفی کو مبارک باد پیش کیا اور روشن مستقبل کے لیے دعاؤں سے نوازا۔شگوفی پروین نے اسکول کے ذریعہ عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کر نے پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ایتھلیٹکس ایسوسییشن کے صدر ڑیڈ حسن سکریٹری ابو نصر کے ساتھ ساتھ ایم ایم کالج ذمہ داران نے آگے بڑھنے میں حوصلہ افزائی کی اور تعاون بھی کیا۔میں ایسوسییشن اور دیگر لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں، اس موقع پر شاہینہ داؤد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین داؤد علی عزیز ٹرسٹی شاہینہ اختر الحاج ڈاکٹر حبیب مرشد خان اسکول کے پرنسپل افضل علی عزیز بلال حسن کوچ کندن کمار سمیت اسکول کی اساتذہ نور جہاں ماریہ اسماء ریحانہ غلام ربانی وغیرہ موجود تھے۔