تاثیر ۱۷ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 17 اگست: پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) سیزن 11 کی نیلامی جمعہ کو ختم ہوگئی۔ ممبئی میں ہونے والی دو روزہ نیلامی میں 500 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ نیلامی کے دوران کھلاڑیوں پر جم کر رقم کی بارش ہوئی۔ سچن تنور 2.15 کروڑ روپے کے ساتھ پی کے ایل 2024 کے مہنگے ترین کھلاڑی بنے۔ انہیں تمل تھلائیواز نے خریدا ہے۔
ایرانی آل راونڈر محمدرضا شادلوئی چیانیہ پرو کبڈی لیگ کے کھلاڑیوں کی نیلامی میں سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی بنے۔ انہیں ہریانہ اسٹیلرز نے 2.07 کروڑ روپے میں خریدا۔
پی کے ایل کے 11ویں سیزن کے لیے تمام ٹیموں نے تین کیٹیگریز میں کل 88 کھلاڑیوں کو دوبارہ لیا۔ 22 کھلاڑیوں کو ایلیٹ ریٹینڈ پلیئرز کیٹیگری میں، 26 کو ریٹینڈ ینگ پلیئرز کی کیٹیگری میں اور 40 کھلاڑیوں کو دلچسپ نئے ینگ پلیئرز کیٹیگری میں واپس لیا گیا ہے۔