تاثیر ۱۷ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں، 17 اگست: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں جمعہ کی دیر شام سیکورٹی فورسز کی تلاشی مہم کے دوران ایک مورٹار گولہ اور 10 جیلیٹن اسٹکس برآمد ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ خطہ میں دہشت گردانہ مخالف کاروائیاں جاری ہیں اور تمام علاقوں میں دہشت گردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن چلائے جا رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسسز نے مورٹار گولہ اور دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ اس کے علاوہ درماکا کے علاقے میں فورسسز کو کچھ ہینڈ گلوز بھی ملے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔