تاثیر ۲۲ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور/ مونگیر: (منہاج عالم) مونگیر یونیورسٹی مونگیر کے نئے وائس چانسلر کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر سنجئے کمار چودھری نے مونگیر یونیورسٹی مونگیر کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیاہے۔اس موقع پر یونیورسٹی پی جی اردو ڈپارٹمنٹ ،مونگیر یونیورسٹی، مونگیر کے صدر شعبٔہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے گلدستہ اور شال پیش کر ان کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر مونگیر یونیورسٹی، مونگیر کے کئی اساتذہ اور ٹیچرس ایسو ایشن اور کوآرڈینیشن کمیٹی کے عہدیداران و ذمہ داران بھی موجود تھے جن میں خصوصی طور پر پروفیسر بی سی پانڈے، پروفیسر دیوراج سمن، پروفیسر ہریش چندر شاہی، پروفیسر گریش چندر پانڈے ،پروفیسر اجیت کمار ٹھاکر، ڈاکٹر امر کمار، پروفیسر ستیہ دیت سنگھ، رنجن تیواری، مکیش کمار سنگھ وغیرہ کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں۔ واضح رہے کہ نئے وائس چانسلر پروفیسر سنجئے کمار چودھری للت نارائن متھلا یونیورسٹی دربھنگہ کے موجودہ وائس چانسلر ہیں اور انہیں مونگیر یونیورسٹی مونگیر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اس سے قبل پروفیسر سنجئے کمار چودھری تلکا مانجھی بھاگلپور یونیورسٹی بھاگلپور کے بھی کار گزار وائس چانسلر کے طور پر اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں