تاثیر ۱۸ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع شیوساگر تھانہ علاقہ کے رائے پور چور گاؤں میں آج 11 ہزار وولٹ کے بجلی تار کے کرنٹ سے ایک شادی شدہ خاتون کی موت ہو گئی ۔ متوفی اندو دیوی جو مذکورہ گاؤں کے رنکو شرما کی بیوی ہے ۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے ۔ گاؤں والوں نے پولس کو واقعہ کی اطلاع دی، اطلاع ملتے ہی شیوساگر تھانہ پولس نے پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام بھیجا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے بھی کیا ۔ پوسٹ مارٹم کیلئے صدرِ اسپتال سہسرام آئے متوفی کے شوہر نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے چھت پر پانی تھا، اندو دیوی ننگے پاؤں چھت سے نیچے دیکھ رہی تھی، چھت کے قریب سے 11 ہزار وؤلٹ بجلی سپلائی کا تار گزرا ہے، ننگے پاؤں ہونے کی وجہکر اس سے ارتھ ملا جسکے کرنٹ سے اچانک میری بیوی جاں بحق ہوگئی اور یہ بھی بتایا کہ واقعہ کے وقت ہم گھر پر نہیں تھے، گھر والوں نے ہمیں فون پر واقعہ کی اطلاع دی ۔