تاثیر ۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،2 ستمبر:ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن اس وقت بالی ووڈ کی سب سے مقبول جوڑی ہیں۔ دونوں کے درمیان طلاق کی مسلسل باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بچن فیملی اور ایشوریہ کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔ اس کے بعد ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان طلاق کی بحث تیز ہوگئی۔ اس سلسلے میں کچھ دن پہلے ابھیشیک کا ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس کے بعد ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ابھیشیک اور ایشوریہ اپنی بیٹی کے ساتھ نظر آرہے ہیں، ایشوریہ رائے بچن کے فین پیج پر ایک وائرل ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ابھیشیک بچن اور ایشوریہ کی یہ ویڈیو دبئی ایئرپورٹ کی ہے۔