تاثیر ۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 02 ستمبر:سپریم کورٹ نے دہلی ایکسائز گھوٹالے سے متعلق ای ڈی معاملے میں وجے نائر کو ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس ہرشکیش رائے کی سربراہی والی بنچ نے ضمانت کا حکم دیا۔آج سماعت کے دوران سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے وجے نائر کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں وجے نائر کی گرفتاری سیاسی طور پر محرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وجے نائر کو سی بی آئی کیس میں نچلی عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ سنگھوی نے کہا کہ منیش سسودیا کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اسے حراست میں 17 مہینے ہو چکے ہیں اور ٹرائل بھی شروع نہیں ہوا ہے۔ وجے نائر 672 دنوں سے جیل میں ہیں۔ دونوں ایک جیسے کیس ہیں اور الزامات بھی ایک جیسے ہیں۔
وجے نائر کو ای ڈی نے 13 نومبر 2022 کو گرفتار کیا تھا۔