تاثیر ۱۱ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور (منہاج عالم) سینیر ایس پی آنند کمار کی ہدایت پر غیر قانونی شراب غیر قانونی اسلحہ اور نشیلی ایشیاء کی برآمدگی کو لے کر سخت گشتی اور چوری کے ہوٹ اسپارٹ پر چھاپہ ماری کی جا رہی ہے . خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مجاہد پور تھانہ حلقہ کے تحت وارسلی گنج میں 3 افراد کو 90 گرام براٶن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا گیا .مجاہدپور پولیس نے 3 موبائل اور 25000 ہزار روپئے نقد برآمد کیا . گرفتار افراد میں عبدالرحمان عرف لالو موحیت کمار اور عالم شامل ہیں.پولیس چھاپہ ماری ٹیم میں مجاہد پور تھانہ انچارج انسپیکٹر دھرندر کمار داروغہ چنو کمار داروغہ روپیش کمار اور تھانہ کے پولیس اہلکار شامل تھے .دوسری جانب باتھ تھانہ پولیس نے چوری کی گئ کل 6 موٹر سائکل برآمد کیا ساتھ ہی اس چوری میں شامل تین ملزمین نتیش کمار چھوٹو کمار منیش کمار کو گرفتار کیا گیا ہے و دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپہ ماری کر رہی ہے مزکورہ باتوں کی جانکاری ڈی ایس پی لاء اینڈ آرڈر چندر بھوشن نے پریس کانفرنس کے ذریعہ میڈیا کو دی. انہوں نے بتایا کہ باتھ تھانہ باشندہ سدانند سنگھ کی موٹر سائیکل ان کے گھر کے باہر سے چوری ہوگئ تھی. اس معاملے پر پولیس نے مقدمہ درج کر قانونی کاروائ شروع کردی جس میں پولیس نے 3 افراد کو چوری کے 4 موٹر سائیکل کے ساتھ گرفتار کر جیل رسید کر دیا.