تاثیر ۱۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کشن گنج، 12 ستمبر: شہر کے املی گولا واقع بہادر گنج سڑک، پچھم پالی اور کالج سڑک کو جوڑنے والی مرکزی سڑک اس طرح ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہوگئی ہے کہ آمدورفت کر رہے مسافروں، طلبا وطالبات اور گاڑی ڈرائیوروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہاں بارش کے بغیر سڑک ندی میں تبدیل ہو چکی ہے۔
اس راستے پر جے ڈی یو کا دفتر، انسان کالج ، کامرس ورلڈ وغیرہ جیسے کئی ادارے ہیں لیکن کوئی بھی ایم پی، ایم ایل اے یا بلدیاتی ادارہ اس راستے کو درست کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہاہے۔
بی جے پی کے یوتھ لیڈر ندیم انصاری نے جمعرات کے روز اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشن گنج کی اس سڑک کی بری حالت ہے۔ یہ سڑک کئی سالوں سے اسی طرح ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہے اور آئے روزا سکول جاتے ہوئے پانی کے چھینٹے پڑنے سے طلبا وطالبات کے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں۔ بعض اوقات ڈرائیور گر جاتے ہیں۔