!سدھی ونائک مندر روڈ پر بھگدڑ، کار 20 فٹ گہرے گڑے میں گری

تاثیر  ۱۲  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 12 ستمبر: ممبئی کے پربھادیوی میں سدھی وینائک مندر کی طرف جانے والی وی آئی پی سڑک پر آج (12 ستمبر) صبح اچانک کھائی نماں ایک گہرا گڑا پڑ گیا، جس کی وجہ سے ایک کار تقریباً 20 فٹ تک کھائی نماں گڑے میں گر گئی۔ اس دل دہلا دینے والے واقعہ سے علاقے میں تھوڑی دیر کے لئے افراتفری کا عالم ہو گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کا عملہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔
سڑک کے بیچوں بیچ گڑھا بن گیا ہے جو گاڑیوں کے لیے خطرناک بن چکا ہے۔ غنیمت یہ رہی کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سڑک کی حالت خستہ ہے۔ گنیشوتسو کے دوران سدھی ونائک مندر جانے والے عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ ہوتی ہے۔ اس لیے اس واقعے کے بعد ہلکی سی بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہو گئی لیکن کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا۔ اس واقعہ نے شہریوں کی حفاظت پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔