فورڈ ہندوستان میں کرے گی واپسی

تاثیر  ۱۳  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 13 ستمبر: امریکی کار ساز کمپنی فورڈ نے ہندوستان واپسی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے تین سال قبل ہندوستانی مارکیٹ سے نکلنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب فورڈ ایک نئی حکمت عملی کے تحت ہندوستان میں دوبارہ قدم رکھا ہے۔
فورڈ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ وہ برآمدات کے لئے اپنے چنئی مینوفیکچرنگ پلانٹ کو گاڑیاں بنانے کے لیے استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اس نے تمل ناڈو حکومت کو اس کی اطلاع دی ہے۔ دراصل کمپنی نے 2021 میں کہا تھا کہ وہ ہندوستان میں گاڑیوں کی تیاری بند کر دے گی لیکن اب اس نے تمل ناڈو حکومت کو ایک لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی ) دیا ہے، جس میں چینئی پلانٹ کو برآمدات کے لیے استعمال کرنے کے ارادے کی تصدیق کی گئی ہے۔