تاثیر ۱۶ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ایکما/سارن (نقیب احمد)
لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس کی بلاک یونٹ ایگزیکٹو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر دیپک کمار سنگھ نے کہا کہ اس بار پارٹی ضلع کی تین سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔اس کے لیے ہمیں ابھی سے تیاری کرنی ہوگی۔تنظیم کی مضبوطی پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔انہوں نے 28 نومبر کو گاندھی میدان میں منعقد ہونے والے پارٹی کے یوم تاسیس کے پروگرام میں زیادہ سے زیادہ لوگوں سے شرکت کی اپیل کی۔انہوں نے موقع پر 20 سے زائد نئے لوگوں کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔
میٹنگ کی صدارت بلاک صدر سونو مانجھی اور نظامت ضلع جنرل سکریٹری ڈاکٹر نیرج دوبے نے کیا۔میٹنگ کو پارلیمانی بورڈ کے ضلع صدر پورنندو سنگھ،روشن سنگھ بھوانی،دگ وجے سنگھ،کوشل سنگھ،شری رام راوت،آلوک پانڈے،مہیلا مورچہ صدر کمکم سنگھ،امیت بود، بنئے کمار پانڈے وغیرہ نے خطاب کیا۔اس موقع پر لال موہن اوجھا،پرمود شرما،مننا دوبے،راجیو گری،آدتیہ مشرا،چندن سنگھ،پردیپ سنگھ،گنیش رام،آشیش کشواہا،دیپک مانجھی،بلیشور سنگھ،رام ہولاس مانجھی،روہت پرساد سمیت تمام پنچایتوں اور بوتھوں کے صدور و بلاک کمیٹی ممبران شامل تھے۔