تاثیر ۲۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
متھلا انسٹیٹیوٹ میں فزیو تھراپی کے طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کی
دربھنگہ(فضا امام) 22 ستمبر:- فرسٹ فزیو کی ڈائریکٹر ڈاکٹر روشن آرا نے کہا کہ فزیو تھراپی درد کو کم کرتی ہے، پٹھوں کو لچکدار بناتی ہے اور جسم میں توانائی بھی پیدا کرتی ہے۔ ڈاکٹر روشن آرا نے کہا کہ فزیو تھراپی سے فالج، ملٹیپل سکلیروسیس اور دماغی فالج جیسی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی بہترین علاج میں بھی مدد ملتی ہے۔ ڈاکٹر روشن آرا نے یہ باتیں متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے احاطے میں 2022، 2023 اور 2024 سیشن کے فزیو تھراپی کورس کے طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندی میں فزیوتھراپی کو بھوتیک تھراپی کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹر روشن آرا نے تینوں سیشنز کے طلبہ وطالبات کا زبانی انٹرویو لینے کے بعد کہا کہ بلاشبہ یہاں سے پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ وطالبات کا میڈیکل اور ہیلتھ کے میدان میں بڑا حصہ ہوگا۔ اس موقع پر متھیلا کے رسم و رواج کے مطابق تیسرے سمسٹر کی طالبہ نشو کماری مانیٹر نے ڈاکٹر روشن آرا کو شال اور مومنٹو پیش کیا۔ متھلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے ڈاکٹر روشن آرا کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے ڈاکٹر کے تعاون و رہنمائی سے طلبہ وطالبات کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔