ترہوت گریجویٹ حلقہ کے ضمنی انتخاب میں این ڈی اے امیدوار کی ہوگی کامیابی

تاثیر  ۲۲  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 دیوش چندر ٹھاکر
سیتا مڑھی ( مظفر عالم)
 ترہوت گریجویٹ حلقہ کے ضمنی انتخاب کی تیاری کے لیے این ڈی اے کی جانب سے سیتامڑھی ضلع کے ریگا، سپی اور بیرگنیا بلاک میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیتامڑھی کے ایم پی اور ترہوت گریجویٹ حلقہ سے تقریباً 22 سالوں سے قانون ساز کونسل کے سابق رکن مہمان خصوصی دیوش چندر ٹھاکر نے شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے  ایم پی نے کہا کہ ترہوت کے ووٹر کے دعاَ سے انہیں طویل عرصے تک اس علاقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔  2024 کے لوک سبھا انتخابات میں، وہ این ڈی اے کے ٹکٹ پر سیتامڑھی پارلیمانی حلقہ سے ایم پی منتخب ہوئے، جس کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہوگئی۔  پارٹی اور اتحاد نے پارٹی کے ترجمان ابھیشیک جھا کو، جو طویل عرصے سے پارٹی کی حمایت کر رہے ہیں،  اس ضمنی انتخاب میں امیدوار بنایا ہے۔  ترہوت حلقہ طویل عرصے سے جے ڈی یو اور این ڈی اے اتحاد کے لیے روایتی نشست رہا ہے۔  اس علاقے کے ووٹروں کاجھکاؤ ہمیشہ این ڈی اے کی طرف رہا ہے۔  اور خاص طور پر سیتامڑھی کے گریجویٹ ووٹر  کی یک طرفہ حمایت این ڈی اے کے امیدوار کے ساتھ رہا تھا، اُنہوں نے کہاکہ ایک طویل عرصے سے قانون ساز کونسل کے رکن کے طور پر علاقے کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کافی کام کیا ہوں۔ عوام کی طرف سے بھی بے پناہ محبت ملتی رہی۔نتیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے ہمیشہ گریجویٹس کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں اور روزگار جیسے اہم مسائل پر بہار حکومت نے ایک نیا ماڈل قائم کیا ہے اور لاکھوں لوگوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری مکتوب تقسیم کیے ہیں۔ یہ ایک اہم وجہ ہے کہ نتیش کمار گریجویٹس کی پہلی پسند ہیں۔  اس بار ضمنی انتخاب میں ووٹر کی تعداد پہلے سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔  ایم پی نے امیدوار ابھیشیک جھا کے بارے میں بتایا کہ ابھیشیک جھا این آئی ٹی پٹنہ سے سول انجینئرنگ ٹاپر رہے ہیں اور ایک نوجوان اور ہنر مند امیدوار ہیں جو یقینی طور پر ترہوت علاقہ کے ووٹروں کی پہلی پسند ہوں گے۔  ٹھاکر نے اس موقع پر موجود تمام گریجویٹس سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ابھیشیک جھا جی کے حق میں ووٹ ڈال کر انہیں پہلی ترجیح دیں۔  ابھیشک جھا نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ، اتحاد کے تمام سینئر لیڈروں اور  دیویش چندر ٹھاکر  کے تئیں شکریہ ادا کیا کہ پارٹی نے ایک عام کارکن کو اُمیدوار بنایا اس کے ساتھ ہی ابھیشک جھا نے اس موقع پر موجود تمام گریجویٹس سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں تاکہ ترہوت میں ایک مضبوط جمہوریت کی بنیاد رکھی جاسکے۔ اس موقع پر ضلع جنتا دل (یو)، سیتامڑھی کے صدر ستیندر سنگھ کشواہا، ریگا کے ایم ایل اے موتی لال پرساد، قانون ساز کونسل کی رکن ریکھا کماری، سابق ایم ایل اے محمد خلیل انصاری، سابق ایم ایل اے نگینہ دیوی، میونسپل کونسل چیرمین بیرگنیا سندھو گپتا، ناگیندر پرساد سنگھ، ارون کمار سنگھ، شنکر بیٹھا، پروفیسر امر سنگھ، چندیشور پوروے، آدتیہ مشرا، پروفیسر راجکمار سنگھ، دیپلال بگھیلا، دھیریندر کمار پٹیل، شیویندر چودھری، کیلاش بہاری مشرا اور این ڈی اے کی اتحادی پارٹی ریگا کے بلاک صدر بیرگنیا، سپی سمیت درجنوں لوگوں نے تقریب سے خطاب کیا اور امیدوار کو الیکشن جیتنے کا عہد کیا۔