تاثیر ۲۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)دربھنگہ مظفرپور این ایچ 27 سڑک پر اتربیل چوک واقع تارا ٹول کے قریب کار حادثے میں شوہر بیوی شدید طور سے زخمی ہو گئے جبکہ کار پر سوار ان کے تین چھوٹے چھوٹے بچے پوری طرح محفوظ تھے حادثے کے دوران سائیکل سوار کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہے جسے علاج کے بعد سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال سے چھوڑ دیا گیا ہے
وہیں زخمی مظفر پور ضلع کے کٹرہ تھانہ حلقہ کے ڈمڑی گاؤں باشندہ لکشمی نارائن مہتا و ان کی بیوی رنکو کماری کو بہتر علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال سے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ لکشمی نارائن مہتا دربھنگہ میں پی ایچ ڈی محکمہ میں انجینیئر کے عہدے پر فائض ہیں عینی شاہدین نے بتایا کہ کار دربھنگہ سے مظفر پور کی جانب جا رہی تھی اسی اثناء میں تارا ٹول کے قریب ایک سائیکل سوار سامنے آگیا جس کو بچانے کے چکر میں کار ڈیوائڈر سے ٹکرا کر سڑک پر ہی پلٹ گئی اس حادثے میں کار پر سوار شوہر بیوی شدید طور سے زخمی ہو گئے جبکہ ان کے تینوں چھوٹے بچے کو خروچ تک نہیں آیا واقعہ کے بعد چیخ پکار سن کر موقع پر پہنچے مقامی لوگوں نے زخمیوں کی مدد شروع کر دی موقع پر پہنچی سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے زخمیوں کو سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا جہاں میڈیکل انچارج ڈاکٹر سبودھ کمار کی دیکھ ریکھ میں زخمیوں کا علاج کیا گیا اور تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لئے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا انچارج میڈیکل افیسر ڈاکٹر پریم چند نے دونوں کی حالت تشویش ناک بتائی ہے