وزیر اعلیٰ نے گیا میں پترپکش میلہ 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا

تاثیر  ۷  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ 07 ستمبر 2024 وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گیا کے وشنوپد مندر میں پوجا کرکے ریاست کی شحالی، امن و سلامتی کے لیے دعا کی۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے پھلگو ندی کے کنارے پر منعقدہ پروگرام کے مقام سے وشنوپد مندر تک متبادل رسائی سڑک اور مربوط پانی کی نکاسی کے کام کے نام کی تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا اور نو تعمیر شدہ سڑک کا معائنہ کیا۔ یہ نو تعمیر شدہ سڑک براہ راست وشنوپد مندر کو مان پور پل سے جوڑتی ہے۔ساتھ ہی یہ راستہ وشنوپد مندر کو براہ راست این ایچ82 سے جوڑے گا، تاکہ تنگ راستے سے گزر کر مندر تک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس راستے سے سیتا کنڈ، گیاجی دھام، وشنوپد مندر اوراین ایچ82 تک ایک راہداری کے طور پر نظر آئیں گے۔ اس سے عقیدت مندوں کو آمدورفت میں بڑی سہولت ملے گی۔
ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے ریموٹ کے ذریعے،منسروا نالہ وسڑک کی تعمیرکا کام کا سنگ بنیاد رکھا۔این ایچ-82 سے وشنوپد مندر کے قریب تک پی سی سی سڑک/ڈرین کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے وشنوپد مندر کے قریب بنگالی آشرم سے این ایچ82 سبرت روڈ کی توسیع ا اور مضبوط بنانے کے کام اور این ایچ82 روڈ کے کنارے ایک طرف گاڑیوں کے اسٹاپ اور ریمپ کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعلیٰ نے بہیونی اور پریتشیلا پہاڑیوں پر پانی کے تحفظ کے کام کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔
مختلف اسکیموں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے گیا کلکٹریٹ میں واقع کانفرنس روم میں پترپکش میلہ 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔
جائزہ میٹنگ میں ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے پتر پکش میلہ2024 کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ اس دوران پترو پکش میلے 2023 پر مبنی ایک مختصر فلم پیش کی گئی جس میں یہاں آنے والے عقیدت مندوں نے پتروپکش میلے کے انتظامات کی تعریف کی اور اپنے خوشگوار تجربات بتائے۔ میلے کے بہتر انتظامات کے لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا۔ڈی ایم نے کہا کہ اس سال پترو پکش میلہ 17 ستمبر 2024 سے 2 اکتوبر 2024 تک شیڈول ہے۔ تمام اہم ویدیوں اور گھاٹوں پر عقیدت مندوں کے لیے اچھے اور ہر طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ورکنگ کمیٹیاں بنا کر افسران کو بہتر نظام چلانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
ڈی ایم نے وزیر اعلیٰ کو پترو پکش میلے کے دوران رہائش، صفائی، پانی کی فراہمی، ، صحت، بجلی کے نظام، بزرگوں اور معذوروں کے لیے آمدورفت کے انتظامات، ٹریفک کی سہولیات اور امن و امان کے حوالے سے ہونے والی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔. انہوں نے بتا یا کہ پتر پکش میلہ کے بارے میں تمام طرح کی اطلاعات مہیا ہو سکییں اس کے لیے موبائل ایپ تیار کیا گیا ہے۔ کال سینٹر کے ذریعے عقیدت مندوں کو ہر قسم کی معلومات بھی ملیں گی۔
جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پترپکش میلے میں ملک کے کونے کونے اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں عقیدت مند اپنے آباؤ اجداد کو پنڈ دان اور ترپن پیش کرنے کے لیے گیا کی سرزمین پر آتے ہیں۔ پترو پکش میلے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے عقیدت مندوں کی سہولیات کے لیے جامع اور بہتر تیاریاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو نہیں بھول سکتاہوں کہ ایک مرتبہ ایک خاتون عقیدت مند نے مجھے بتایا تھا کہ یہاں پنڈ دانیوں کو کافی مسائل کا سامنا ہے۔ جب سے ہمیں کام کرنے کا موقع ملا ہے، ہم نے پنڈدان کر نے والوں کی سہولیات کے حوالے سے بہت سے کام کیے ہیں۔ ہر سال پتر پکش میلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے آتے ہیں اور یہاں آنے والے عقیدت مندوں کے لیے ہر طرح کی سہولیات کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پتروپکش میلے میں بڑی تعداد میں لوگ عقیدت کے ساتھ پہنچتے ہیں۔ یہ سرکاری میلہ ہے اس لیے صفائی ستھرائی کے مکمل انتظامات کریں۔گھاٹوں، تالابوں اور سڑکوں کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے۔ تالابوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ تالابوں میں بڑی تعداد میں عقیدت مند نہاتے ہیں اس لیے پانی کی صفائی کے ساتھ ساتھ اس کی نکاسی بھی ضروری ہے۔ گیاجی ڈیم پھلگو ندی میں پانی کی سطح کو مسلسل برقرار رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ پنڈ دانیوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ یہاں کے پانی کو بھی صاف رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں گنگا کا پانی پینے کے صاف پانی کی صورت میں دستیاب کرایا گیا ہے، تمام اہم مقامات پر اس کا انتظام کیا جائے اور اس پر نشان بھی لگایا جائے۔ شہر کے اندر آوارہ جانور شہر میں گھوم رہے ہیں انہیں پکڑ کر گئو شالہ میںرکھنے کا فوری طور پر انتظام کریں۔ میلے میں آنے والے معذوروں اور معمر افراد کے لیے خصوصی سہولیات کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجابت خانہ کو باقاعدگی سے صاف کرائیں۔ سماج دشمن عناصر پر خصوصی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ عقیدت مندوں کی سہولت، حفاظت کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گیا ایک تاریخی مقام ہے۔ یہاں کا ماضی شاندار ہے۔ عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نہ صرف ملک کے دیگر حصوں سے بلکہ بیرون ملک سے بھی آتی ہے۔ اب ان کی تعداد مزید بڑھے گی، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تیاریاں جلد مکمل کریں۔ ایسا انتظام کریںکہ ہر کوئی اچھا تجربہ لے کر یہاں سے جائے۔
جائزہ میٹنگ کے دوران پانڈا برادری کے نمائندے نے گیاجی کی ترقی کے لیے کیے گئے کام کے لیے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ نے گیا جی کو گنگا کا پانی فراہم کر کے ایک شاندار کام کیا ہے۔
جائزہ میٹنگ میں آبی وسائل کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، گیا ضلع کے انچارج وزیر اور سیاحت اور صنعت کے وزیر جناب نتیش مشرا، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار، شہری ترقیات اوررہائش کے وزیر جناب نتن نوین، چھوٹے آبی وسائل کے وزیر جناب سنتوش کمار سمن، سابق وزیر اور ایم ایل اے مسٹر کمار سروجیت، قانون ساز کونسل کی رکن محترمہ کمود ورما اور دیگر عوامی نمائندے، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر امرت لال مینا، ڈی جی پی مسٹر آلوک راج،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، ریونیو اور اصلاح اراضی محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب دیپک کمار سنگھ، جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر بی۔ راجندر، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر اروند کمار چودھری، محکمہ آبی وسائل کے پرنسپل سکریٹری سنتوش کمار مل، محکمہ خوراک اور صارفین تحفظ کے سکریٹری مسٹر این سرون کمار، محکمہ توانائی کے سکریٹری جناب پنکج کمارپال، محکمہ زراعت کے سکریٹری مسٹر سنجے کمار اگروال، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، محکمہ سیاحت کے سکریٹری مسٹر لوکیش کمار سنگھ، شہری ترقی اوررہائش محکمہ کے سکریٹری مسٹر ابھے کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر کمار روی، سڑک کی تعمیر محکمے کے سکریٹری جناب سنجیو پڈکلاکٹی، مگدھ ڈویژن کے کمشنر مسٹر پریم سنگھ مینا، مگدھ علاقہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس مسٹر کشترنیل سنگھ، گیا کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن۔ ایس ایم، گیا کے ایس ایس پی مسٹر آشیش بھارتی، میونسپل کمشنر مسز ابھیلاشا شرما اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔