تاثیر ۲۴ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
اجمیر،24ستمبر:آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس راجستھان اسٹیٹ کی جانب سے انفارمیشن سنٹر، اجمیر میں ’حکیم اجمل خاں کی حیات و خدمات‘ کے عنوان پر قومی سمینار کا انعقاد ہوا۔ سمینار کی صدارت پروفیسر پردیپ کمار پرجاپتی (وائس چانسلر ڈاکٹر ایس آر کے آیوروید یونیورسٹی جودھپور) نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹونک میں واقع یونیورسٹی کالج ا?ف یونانی کو ہم ملک کا ماڈل یونانی میڈیکل کالج کے طور پر ترقی دے رہے ہیں اور یہ امر یقینا خوش آئند ہے کہ یہاں سے بی یو ایم ایس کرنے والے طلبا ایم ڈی کے لیے ملک کی ٹاپ لسٹ میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طب یونانی کی ترویج و ترقی کا انحصار طبیہ کالجوں میں معیاری تعلیم اور معیاری دواسازی میں مضمر ہے۔