تاثیر ۲۴ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،24ستمبر:جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ڈینٹسٹری فیکلٹی کی جانب سے پہلی مرتبہ ڈی سی آئی کی ہدایت کے بموجب ’بلڈنگ اے ڈی آر رپورٹنگ کلچر فار پیشینٹ سیفٹی‘ کی تھیم کے ساتھ نیشنل فرما کوویجیلینس ہفتہ (سترہ ستمبر تا تیئس ستمبر دوہزارچوبیس) منایا گیا۔پروگرام کا مقصد جامعہ میں فرما کوویجیلینس سے متعلق بیداری عام کرنا تھا۔علم الادویہ کے فیکلٹی اراکین نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سات دنوں کا ایک پروگرام منعقد کیا۔پروگرام میں پوسٹر سازی مقابلہ سترہ ستمبر دوہزار چوبیس ہوا جس میں گروپ کے طورپر چھبیس ٹیموں نے اور انفرادی طورپر پانچ لوگوں نے شرکت کی۔فیزیوتھیراپی،ڈی ڈی یو کوشل کیندر، جامعہ ملیہ اسلامیہ،شعبہ سنسکرت، کمپوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ اورڈپارٹمنٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیزکے طلبہ نے پوسٹر سازی کے مقابلے میں انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ ججوں کی چارٹیمیں اس مقابلے کے حکم تھیں۔
علم الادویہ کی جانب سے لائبریری ہال میں ’رپورٹنگ آف ایڈورس ڈرگ،وکسین،کاسمیٹک،ڈیواسز اینڈ ریکوائرمنٹ آف سیٹنگ اپ آف ایڈورس ڈرگ مونیٹرنگ سینٹر(اے ایم سی)اٹھارہ ستمبر دوہزار چوبیس ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس میں مہمان مقرلیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج اور اس سے منسلک اسپتال کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ہرمیت سنگھ ریحان نے ورکشاپ منعقد کیا۔بیداری پروگرام میں کل پچپن شرکا (فیکلٹی،طلبا،پیرا میڈیکل اسٹاف، تکنیکی اسٹاف اور عوام) شریک تھے۔ڈینٹسٹری کی ڈین پروفیسر کیا سرکار کی افتتاحی تقریر سے پروگرام کا آغاز ہوا۔انھوں نے حاضرین کو مریضوں کی حفاظت کے لیے فرما کوویجیلینس کی اہمیت کے سلسلے میں بتایا جس کے بعدمہمان مقرر اور منتظمہ کمیٹی کا استقبال کیا گیا۔پروگرام کے منتظم چیئر پرسن پروفیسر (ڈاکٹر دیپ اندر نے سات دنوں میں ہونے والے جملہ پروگرام اور مقابلوں کی تفصیل بتائی اور مہمان مقرر سے سامعین کو متعارف کرایا۔مہمان مقرر ہرمیت سنگھ ریحان نے اپنی تقریر میں موضوع سے متعلق گفتگو کی اور ساتھ ہی ساتھ انھوں نے شرکا کے متنوع گروپ کو ملحوظ رکھتے ہوئے مریضوں کے تحفظ کے لیے اے ڈی آر فارم کی رپورٹنگ اور اسے بھرنے کے سلسلے میں عملی واقفیت بہم پہنچائی۔پروگرام کے منتظم سیکریٹری پروفیسر (ڈاکٹر)محمد فیض اکرم نے مہمان مقرر کے ساتھ ساتھ شرکا کو تربیت فراہم کی۔سترہ ستمبر کو منعقدہ پوسٹر سازی کے مقابلے کے فاتحین کو ڈین اور علم الادویہ ایف او ڈی کی منتظمہ ٹیم اورڈین نے تمغے اوراسناد تقسیم سے نواز ا۔مہمان مقرر اور منتظمہ کمیٹی نے بیداری سے متعلق اے ڈی آرکی رپورٹنگ سے متعلق ہندی زبان میں کتابچے کی رونمائی بھی حاضرین کے سامنے ہوئی۔ منتظم سکریٹری پروفیسر(ڈاکٹر) سیما مانک کے اظہار تشکر کے ساتھ افتتاحی اجلا س اختتام پذیر ہوا۔انھوں نے مندوبین، موقر مہمان اور شرکاکا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے پروگرام اس قدر کامیاب ہوا۔ تقریب کے حصے کے طور پر مورخہ انیس تا تیئس ستمبر دوہزار چوبیس کو ایک بیداری مہم بھی ڈینٹسٹری فیکلٹی میں شروع کی گئی جس کے بعد ایم اے انصاری ہیلتھ سینٹر،ڈی ڈی کوشل کیندر،سینٹر فار فیزیوتھیراپی اور بوائز اور گرلز ہاسٹل جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیاگیاجس علم الادویہ کے فیکلٹی اراکین کی مختصر تعارفی تقریر کے بعد طلبا کے درمیان کتابچے تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کے انعقا دسے جامعہ کے طلبا میں یک گونہ اطمینان تھا اورانھوں نے پروگرام کے سلسلے میں مثبت تاثرات کا اظہار کیا اور وقفے وقفے سے عوام کی صحت سے متعلق پروگرام کرنے کی درخواست کی۔ تمام رجسٹرڈ شرکا کو ورکشاپ میں شرکت کی اسناد دی گئیں۔