تاثیر ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ (نقیب احمد)
گنگا سنگھ کالج میں “ترقی یافتہ ہندوستان کا تصور اور ہندوستانی علمی روایت کی شراکت” پر ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد آئندہ 28 ستمبر کو کیا جا رہا ہے۔مذکورہ معلومات آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر کمال احمد نے دیں۔انہوں نے بتایا کہ سیمینار ہائبرڈ موڈ (آن لائن اور آف لائن) میں منعقد کیا جائے گا۔جس میں ہندوستان اور بیرون ملک کے نامور اسکالرز شرکت کریں گے۔علم کے مختلف شعبوں کے اسکالر مقررین ہندوستانی علمی روایت کی روشنی میں ترقی یافتہ ہندوستان کا تصور پیش کریں گے۔سیمینار میں راشٹریہ سنسکرت سنستھان دہلی کے سابق وی سی پوفیسر رادھاولبھ ترپاٹھی،خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری، پٹنہ کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر امتیاز احمد،پٹنہ یونیورسٹی کے سابق وی سی پروفیسر راش بہاری پرساد سنگھ،نیشنل اردو ڈیولپمنٹ کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال،سینئر سائنسدان، USA ڈاکٹر امیت ٹھاکر،ماہر طبیعیات فرانس ڈاکٹر دھرمیندر پرتاپ سنگھ جیسے کئی اہم اسکالرز کے لیکچر مختلف سیشنز میں پیش کیے جائیں گے۔سیمینار میں شرکت کے لیے طلبہ کو رجسٹریشن فیس کے طور پر طلباء کو 200/300 روپے،ریسرچ طلباء کو 300/500 اور فیکلٹی ممبر کو 600/800 روپے ادا کرنے ہوں گے۔شرکت کے لیے رجسٹریشن کا لنک https://shorturl.at/nWqOr ہے۔تمام رجسٹرڈ شرکاء کو کالج کی طرف سے ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا اور سیمینار کے لیے موصول ہونے والے منتخب مضامین کا خلاصہ سووینئر میں شائع کیا جائے گا۔رجسٹرڈ شرکاء اپنے مضامینiqacgangasinghcollege@ gmail.com پر بھیج سکتے ہیں۔ڈاکٹر سرفراز نے بتایا کہ اس بین الاقوامی سیمینار کے سرپرست اعلی جے پرکاش یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پرمیندر کمار باجپائی ہوں گے اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سدھارتھ شنکر سنگھ چیئرمین ہوں گے۔