تاثیر ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ (نقیب احمد)
پیغمبر اسلام کے یوم ولادت کے موقع پر جشن عید میلادالنبی کی قبل شام کریم چک کھنواں سے جلوس محمدی نکالا گیا۔گھوڑوں اور صحرائی جہاز اونٹوں سے لیس جلوس آزاد روڈ،سرکاری بازار،کھنواں،صاحب گنج،بتھوا مارکیٹ،تھانہ چوک،پنکج روڈ،دہیواں،محمود چوک،مظہر چوک سے ہوتا ہوا ڈاک بنگلہ روڈ،اسپتال چوک سے گزرتے ہوئے پیر بابا کے مزار تک گیا۔اس دوران نوجوانوں نے ترنگا لہرا کر حب الوطنی کا ثبوت دیا جبکہ نعت گو حضرات نے ترنم کے ساتھ حضرت محمد کی ولادت کو دنیا کے لیے باعث رحمت قرار دیا۔مقررین نے مختلف مقامات پر حضرت محمد کی شخصیت اور احکام پر روشنی ڈالی اور انہیں امن،ہم آہنگی اور مساوات کا پیغام دینے والا قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ محمد صاحب نے اسلام کی تعلیم کو عام کیا اور انسانیت کا درس دیا۔انہوں نے غریبوں کی خدمت اور سب کو برابری فراہم کرنے کا پیغام دیا۔موجودہ دور میں ان کی تعلیمات کو اپنانے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔جلوس کی قیادت رفیع اقبال،محمد خلیفہ وغیرہ نے کیا۔