تاثیر ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں, 15 ستمبر:کانگریس جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے دو دن کے اندر اپنا منشور جاری کرے گی۔ پارٹی کے سینئر لیڈر بھرت سنگھ سولنکی نے بی جے پی کے انتخابی وعدوں کو “کھوکھلا” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کانگریس-نیشنل کانفرنس اتحاد ریاست میں حکومت بنائے گا۔انہوں نے بی جے پی پر دہشت گردی کے خاتمے، کشمیری پنڈتوں کی واپسی اور مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار فراہم کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا۔ سولنکی نے کہا کہ حکومت بننے کے بعد مشترکہ کم سے کم پروگرام کے ذریعے خطے میں امن اور ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔جموں و کشمیر میں تین مراحل میں انتخابات ہوں گے، اور ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔