تاثیر ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ، 15 ستمبر:وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے رانچی ہوائی اڈے سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 6 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھاکر افتتاح کیا۔ جس میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اتوار کے روز 1 انے مارگ واقع ‘ سنکلپ ‘ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔ اس میں بہار کے مختلف شہروں میں وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا تحفہ ملا ہے۔
وزیر اعظم بھاگلپور-ہاوڑہ وندے بھارت ایکسپریس ، گیا۔ہاوڑہ وندے بھارت ایکسپریس ، ٹاٹا نگر-پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس ، دیوگھر-وارانسی وندے بھارت ایکسپریس ، برہما پور-ٹاٹا نگر وندے بھارت ایکسپریس اور راورکیلا-ہاوڑہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے 650 کروڑ روپے سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے تحت مدھو پور بائی پاس ریل لائن ، فور ریل انڈر برج ، کرکورا-کناروان ڈبلنگ اور ہزاری باغ ٹاؤن کوچنگ ڈپو جیسے ریل پروجیکٹ شامل ہیں۔
ایسٹرن ریلوے سے متعلق پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کے افتتاح کے پی ایم کے پروگرام کے آغاز سے پہلے دانا پور ڈویڑن کے ڈی آر ایم جینت کمار چودھری نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو مبارکباد دی۔ پروگرام کے دوران ریلوے کے منصوبوں پر مبنی ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔