تاثیر ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ15 ستمبر: مسلم فنڈ ٹرسٹ کی مجلس نمائندگان کی سالانہ میٹنگ آج بروز اتوار ڈاکٹر محمد ظفر عالم کاظمی کی صدارت میں مسلم فنڈ ٹرسٹ کے دفتر واقع گلشن ویہار اپارٹمنٹ، عالم گنج میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کا آغازمولانا سید نورالہدی ٰ شمسی رجہتی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مسلم فنڈ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری محمد ابو رضوان نے ایجنڈے کے مطابق مجلس نمائندگان کی گزشتہ میٹنگ کی کاروائی کی توثیق کرائی اور ساتھ ہی سالانہ رپورٹ برائے (۲۰۲۴ء۲۰۲۳ء)اپریل۲۰۲۳ء سے مارچ۲۰۲۴ء تک، آمد و خرچ(۲۰۲۴ء۔۲۰۲۳ء) کی تفصیلات پیش کیا ۔اس کے علاوہ کھگڑیا ضلع کے مانڈ ر میں ٹرسٹ کے ماتحت چلنے والے ماڈل اسکول کے حساب وکتاب اور دیگر تفصیلات پیش کی گئی ۔ مجلس نمائندگان کے کچھ؍ ممبران کی مدت ختم ہونے اور خالی جگہوں پر دوبارہ ممبران کو منتخب کرنے کی صورت میںانجنئیر محمد ابو رضوان ، ایس احسان احمد ائی اے ایس، ڈاکٹر اشرف النبی قیصر، پروفیسر ڈاکٹر محمڈ امتیاز حسن،ڈاکٹر ایس نورالہدیٰ شمسی، ڈاکٹر نقی امام وارثی ، ڈاکٹر نذیر احمد، ڈاکٹر محمد مظہرحسین، سید شاہ شبر حسین، ابو سفیان، ابوذر قدوسی وغیرہ کو ٹرسٹ کے آئین کی دفعہ ۲۔۹ کی رو سے تین سال کیلئے پھر سے متفقہ طور پر ممبران منتخب کرلیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ چارٹرڈ اکائونٹنٹ کے ذریعہ ۲۰۲۴ء۔۲۰۲۳ء مالی سال کی آڈٹ اور انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے پر بھی فیصلہ لیا گیا ۔ ٹرسٹ کی آمدنی میں اضافہ کیلئے معزز ممبر وصی احمد نے مدلل طریقے سے گفتگتو کرتے ہوئے اس پر غور و خوض کرنے کیلئے ٹرسٹ کی مجلس عاملہ کے حوالہ معاملہ سونپا گیا کہ وہ اس سلسلے میں غوروخوض کرکے ایک مضبوط لائحہ عمل تیار کرے ۔
میٹنگ میں پروفیسر وصی احمد ، سید نورالہدیٰ شمسی، محمد مظہر حسین ، سید وسیم احمد، صغیر احمد ہمایوں، ڈاکٹر محمد اسلم، حاجی محمد بلال الدین،سید شاہ شبر حسین، ڈاکٹر اشرف النبی قیصر، ڈاکٹر انوارالہدیٰ ،نثار احمد فیضی ، ابو سفیان ، انیس احمد ، ڈاکٹر سید مسعود عالم، محمد فضل الرحمٰن، علی اصدر، اظہر کریم صدیقی ، محمد نسیم نے شرکت کی ۔ انجنئیر ابو رضوان کے شکریہ اور سید نور الہدیٰ شمسی رجہتی کی دعاء کے ساتھ میٹنگ اختتام پذیر ہوا