تاثیر ۶ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) ضلع سطح کے سالانہ اسکول اسپورٹس مقابلے 2024-25 کے دوسرے روز والی بال، ووشو اور فٹ بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف فزیکل ایجوکیشن ارریہ شری عاکف وقاص نے بتایا کہ ووشو بوائز (انڈر 17) میں سوجل کمار، راہی کمار، گولو کمار، منیش کمار، ابوبکر، فیض فیروز، ثمر جاوید، سدھو امروال کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اسی طرح ووشو بوائز (انڈر 19) میں سشیل کمار، وجے کمار، ایکلویہ جھا، ووشو گرلز (انڈر 17) میں ویدیہی نندنی، نویا نین، کیرتی اگروال، پرینکا کماری، مون اسٹار، ندھی کماری، خوشبو کماری نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ بوائز (انڈر 17) میں اذان عالم، عزیر انور، حذیفہ، ساون ملک، امن کمار، نواز کو سلور میڈل دیا گیا۔ مقابلے کے دوسرے دن والی بال فائنل ٹیم (انڈر 17) میں ارشاد محمد مظہرالعلوم، محمد طیب، محمد محبوب، محمد منظر، انشو کمار، مرلی کمار، بابو کمار، وشال کمار، دشرتھ کمار، کوشل کمار، آیوش کمار یادو، پیوش کمار، پرنس کمار، ہرش کمار، راجہ، ویبھو، ارمان سیف، علی، عاطف، عارف، فیضان، کے نور تارق وغیرہ کو فٹبال فائنل ٹیم (انڈر 17) میں منتخب کیا گیا۔ اسی طرح فٹ بال فائنل کی ٹیم (انڈر 14) ٹیم کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف فزیکل ایجوکیشن نے بتایا کہ 06.09.2024 کو شطرنج، ریسلنگ اور ٹیبل ٹیبل مقابلے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔ اس کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور خبر لکھے جانے تک تیسرے دن کے مقابلے جاری تھے۔