تاثیر ۲۳ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور (منہاج عالم) گنگا ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ضلع کے کئی بلاکوں کے علاقوں میں پھیلے پانی کی وجہ سے وہاں کے لوگوں نے اسکولوں و دیگر جگہوں پر پناہ لی . ان مقامات پر چلائے جا رہے راحت کیمپ اور سمودائک کچن کے انتظامات کو لیکر ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری کے ذریعہ صبح شام ان لائن میٹنگ کر جانکاری لی جارہی ہے .صبح کی میٹنگ میں انہوں نے تینوں سب ڈویژنوں کے افسران سے حالات کا فیڈ بیک لیا. بتایا گیا کہ کئ اسکولوں میں جہاں سیلاب متاثرین پناہ گزین ہیں وہاں چاپا کل خراب ہے .انہونے پی ایچ ڈی کے متعلق جونئر انجنئر کے خلاف غلط رپورٹ دینے پر مقدمہ درج کرنے کو کہا .انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں یا جگہوں میں متاثرین ہیں وہاں چار چار چاپا کل لگایا جائے اور اسکو یقینی بنایا جائے. ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ جہاں جہاں بھی راحت کیمپ چلایا جارہا ہے وہاں رہائش سمودائک بیت الخلا پینے کا پانی مویشی چارہ صاف صفائ مویشی چارہ تقسیم راحت کیمپ کے لئے مقامی کمیٹی کی تشکیل مقامی اساتذہ کے ذریعہ رجسٹر کی کا رکھ رکھاٶ وغیرہ کی ویڈیو گرافی کو یقینی بنایا جائے.انہوں نے سبھی سرکل آفیسر کو ضرورت کے مطابق سمودائک کچن چلانے کی چھوٹ دی اور یہ بھی کہا کہ آفات منجنمنٹ کے کام میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی چاہے جس سطح کا ملازم ہو یا افسران ہو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائ کی جائے گی.میٹنگ میں سیلاب کنٹرول محکمہ کے چیف انجنئر نے بتایا کہ مونگیر میں گنگا کا آبی سطح کم ہونا شروع ہو گیا ہے بھاگلپور میں آبی سطح موقو ف ہے .آج رات سے ندی کا پانی گھٹنے کی امید ہے .