تلوتھو سینا گاؤں جنگل کے تالاب میں ڈوبنے سے دو لڑکیوں کی ہوئی موت،ایک بچی زندہ

تاثیر  ۲۳  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع تلوتھو تھانہ علاقہ کے سینا گاؤں کے نزدیک جنگل کے تالاب میں ڈوبنے سے دو لڑکیوں کی موت ہو گئی ۔ سیانہ گاؤں کی کچھ لڑکیاں آج بکریاں چرانے جنگل گئی تھیں اور وہاں تالاب میں نہانے لگیں، پانی کی زیادتی کی وجہ سے ایک لڑکی ڈوبنے لگی تو باقی دو لڑکیاں اسے بچانے گئیں اور سب ڈوب گئیں، واقعہ کے بعد وہاں جمع گاؤں والوں نے ایک لڑکی کو زندہ پچا لیا جبکہ چند وقفوں بعد دیگر دو لڑکیوں کی لاشیں نکالی گئیں، متوفی ایک 12 سالہ لڑکی خوشی کماری ہے جو سینا گاؤں کے رہنے والے بھرت پاسوان کی بیٹی ہے جبکہ دوسری لڑکی گڑیا کماری ہے جو کچھوا تھانہ علاقہ کے ساوری لکھ کے رہنے والے جتیندر رام کی بیٹی ہے، وہ اپنے ماموں کے گھر رہ کر تعلیم حاصل کرتی تھی ۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیج دیا ۔