تاثیر ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 15 ستمبر 2024 کو عید میلاد النبی حضرت محمد صاحب کے یوم ولادت کے موقع پر 16 ستمبر 2024 کو امن و امان کی بحالی کیلئے ملٹی پرپز ہال سہسرام میں ڈسٹرکٹ آفیسر مسز ادیتا سنگھ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولس مسٹر روشن کمار نے میٹنگ کر مشترکہ بریفنگ فضل گنج سہسرام میں کی، جسمیں ضلع مجسٹریٹ مسز ادیتا سنگھ نے کہا کہ یہ ضلع گنگا جمنا ثقافت کی عکاسی کرتا ہے، یہاں کے لوگ برسوں سے آباد ہیں اور ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی سبھی مذاہب آپس میں بھائی چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں اور اپنے اپنے تہوار بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عید میلاد خوشیوں کا تہوار ہے اسے باہمی بھائی چارے کے ساتھ منانا چاہئے، ضلع مجسٹریٹ مسز اڈیتا سنگھ نے امن کمیٹی کے ممبران، مجسٹریٹ، پولس آفیسر اور پولس فورس کو درج ذیل اہم باتیں بتائی، انہوں نے کہا کہ وہ انتظامیہ کو اس جگہ کے بارے میں بتائیں جہاں سے جلوس نکالا جانا ہے اور جلوس کا لائسنس ضرور حاصل کرائیں، لائسنس میں درج تمام شرائط پر عمل کرنا لازمی ہو گا، انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے ارکان معاشرے کے محافظ ہیں اسلئے جب جلوس نکلیگا تو انکی موجودگی سے مدد ملیگی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کو روکنے کیلئے امن کمیٹی کے ارکان جلوس میں لگائے گئے لوگوں تمام رضاکاروں کی فہرست آج ہی انتظامیہ کو فراہم کر دی جائے، تہواروں میں رضاکاروں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، ضلعی انتظامیہ رضاکاروں کے ساتھ مل کر جلوس کے احسن انعقاد اور اختتام کو یقینی بنائینگے، تمام رضاکاروں کو ضلعی انتظامیہ کے ذریعے فون کر انکی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی چھوٹی سے چھوٹی اطلاع ٹیلی فون نمبر پر دی جائے، انہوں نے کہا کہ ضلعی کنٹرول روم کے 06184-226072/226093 پر کال کریں، یہ کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کرتا ہے، اس پر آپ کسی بھی ایمرجنسی کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں، چاہے وہ ایمبولینس کیلئے ہو یا فائر بریگیڈ ضرورت یا کوئی اور معاملات، زیادہ تر واقعات افواہوں کی وجہ سے ہوتے ہیں، اسلئے انہوں نے افواہوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا، انہوں نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں انکا کردار بہت اہم ہے اور میڈیا افواہوں کو روکنے کیلئے بہتر طریقے سے کام کر سکتا ہے، تمام مجسٹریٹس اور پولس افسران کو آج شام سے ہی تمام جگہوں پر گشت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، ڈی جے پر پابندی ہے اسلئے اگر ایک بھی ڈی جے بجاتا ہوا نظر آیا تو ایس ڈی ایم اور ایس ڈی پی او اسکی ویڈیو گرافی کرینگے اور مجرم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائینگے، انہوں نے کہا کہ امن و امان کے فرائض میں مصروف تمام مجسٹریٹس، پولس اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور ایمانداری کے ساتھ انجام دینگے۔ آج کی میٹنگ میں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر، ایڈیشنل کلکٹر، تینوں سب ڈویژنوں کے سب ڈویژنل افسران، سب ڈویژنل پولس افسران، امن و امان کی ڈیوٹی پر تعینات تمام مجسٹریٹ، پولس افسران اور پولس فورس کے اہلکار موجود تھے ۔