تاثیر ۳۰ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
گالے، 30 ستمبر:گھریلو میدان پر نیوزی لینڈ کے خلاف 2-0 کی شاندار جیت کے بعدسری لنکا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ٹیبل میں بھارت اور آسٹریلیا کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ سری لنکا کو اس سائیکل میں مزید چار ٹیسٹ کھیلنے ہیںجن میں جنوبی افریقہ میں دو اور دو آسٹریلیا کے خلاف گھریلو میدان پر ہیں۔
سری لنکا نے اب مسلسل تین ٹیسٹ جیت لئے ہیں، جس کی شروعات اس مہینے کے شروع میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف یادگار جیت کے ساتھ ہو ئی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر دو میچوں کی سیریز جیت لی۔ سری لنکن ٹیم نے پہلا میچ 63 رنوں سے اور دوسرا میچ اننگز اور 154 رن سے جیتا۔