تاثیر ۲۵ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ دنوں میڈیا نے مجھ سے کسان قانون پر کچھ سوالات پوچھے اور میں نے مشورہ دیا کہ کسانوں کو وزیر اعظم مودی سے کسان قانون واپس لانے کی درخواست کرنا چاہئے۔ میرے بیان سے بہت سے لوگ مایوس ہیں۔ جب کسان قانون کی تجویز آئی تو ہم میں سے بہت سے لوگوں نے اس کی حمایت کی لیکن ہمارے وزیر اعظم نے بڑی حساسیت اور ہمدردی کے ساتھ اسے واپس لے لیا اور ان کی باتوں کا احترام کرنا ہم سب کارکنوں کا فرض ہے۔